افسانچہ - نعیم احمد انصاری - تعزیتی نشست
افسانچہ -
نعیم احمد انصاری -
تعزیتی نشست
تقریباً سو افراد ہال میں موجود تھے اور دوران گفتگو ایک دوسرے کو جتانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ہم خصوصاً مرحوم کی تعزیت کے لیے آئے ہیں وہ انتہائی مخلص،ملنسار،نیک سیرت اور سچے محب اردو تھے وغیرہ وغیرہ
خیر______ باضابطہ پروگرام کا آغاز ہوا نامی گرامی شخصیات نے مرحوم کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور جو مرحوم کے بچپن کے ساتھی تھے ان کو کچھ کہنے کا موقع ںہیں دیا گیا وجہ وقت کی قلت۔
میں ششدر رہ گیا جب ایک صاحب نے اعلان کیا کہ *گروپ فوٹو لو یاد دہانی کے لیے
واہ بہت خوب!جو ہال کے باہر نکل رہے تھے کافی سرعت سے اندر آئے اور گروپ فوٹو میں شریک ہوئے۔
اگلے دن اردو کے کچھ اخبارات میں گروپ فوٹو کے روداد شائع ہوئی عنوان تھا۔
مرحوم ______ کے لئے تعزیتی نشست
Comments
Post a Comment