ریاست تلنگانہ کےگورنمنٹ ہائی اسکولس کے طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے۔


ریاست تلنگانہ کےگورنمنٹ ہائی اسکولس کے طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے۔

جناب محمد وجیہ الدین حامد انصاری صاحب آرگنائزر مقابلہ جات کی اطلاع کے بموجب گذشتہ سال کی طرح امسال بھی میلادالنبی ﷺ کے موقع پر تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ ہائی اسکولس کے ہشتم(۸)تا دہم (۱۰)جماعت طلبہ کےلئیے تقریری اور نعت کے مقابلے منعقد کئیے جارہے ہیں۔تقریری مقابلوں کےلئیے ہر اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ کو شرکت کی اجازت ہے ۔ اسی طرح نعت کے مقابلے میں بھی ہر گورنمنٹ اسکول سے صرف اور صرف ایک طالب علم یا ایک طالبہ شریک ہوسکتے ہیں۔ججس کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔ہر دو مقابلوں میں اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ کو بالترتیب 3000 روپے ،2000 روپے اور 1000 روپے انعامات اور سرٹیفکٹس دئیے جائیں گے اس کے علاوہ کئی ایک ترغیبی انعامات بھی رکھے گئے ہیں ۔ان مقابلوں کے کنوینر جناب سید نوید اختر صاحب اور کو کنوینر جناب محمد عبدالحفیظ ہوں گے ۔جب کہ یہ مقابلے زیر صدارت جناب محمد اقبال صاحب منعقد ہوں گے اور جناب محمد احمد خان صاحب ان مقابلوں کی نگرانی کریں گے۔جناب محمد وجیہ الدین حامد انصاری صاحب نے تلنگانہ کے تمام گورنمنٹ ہائ اسکولز کے صدور مدرسین سے اپنے اپنے طلبہ کو ان مقابلوں میں بھیجنے کی خواہش کی ہے۔  
رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۱۹ ستمبر’۲۰۲۶-۳بجے تک ہے۔
نیچے دیئے گئے لنک LINK پر اپنا رجسٹریشن کروائیں ۔
تقریری مقابلوں کا عنوان” پیارے نبی ﷺ کے پیارے اخلاق“ رکھا گیا ہے جبکہ تقریر کےلئیے تین منٹ اور نعت پڑھنے کےلئیے دو منٹ کا وقت دیا جائیگا ۔
یہ مقابلے ۲۰ سپٹمبر بروز اتوار صبح ۹:۳۰ سے ۲بجے بمقام اردو مسکن، سالار مِلّت آڈیٹوریم، خلوت حیدرآباد  پر منعقد ہوں گے ۔
نوٹ:مقابلے کے دن اسکول بونافیڈسرٹیفکیٹ ضرور لائیں ۔
ہر اسکول سے ایک طالب علم نعت یا تقریر صرف کسی ایک ہی مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں-
مزید تفصیلات کےلئیے ان فون نمبرات پر ربط پیدا کریں۔
9866876870
9866467576
9849417081
https://forms.gle/TRqQnhxyLYHLdzHx7

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔