نورخاندش ٹریننگ اکیڈمی بلڈنگ تعمیر کا رسم اجراء


بھساول( صلاح الدین ادیب )نور خاندیش ٹریننگ اکیڈمی بلڈنگ کی سنگ بنیاد کا پرتکلف پروگرام محترم جناب یوسف ابراہنی صاحب سابق ممبر اسمبلی مہاراشٹر و صدر اسلام جم خانہ ممبئی کے ہاتھوں گذشتہ  دنوں  عمل میں آیا تھا۔
اس افتتاحی پروگرام کی کامیابی کے بعد  مورخہ دو  ستمبر  2026 سے باقاعدگی کے ساتھ اس کی تعمیراتی کام کی شروعات ہونے جا رہی ہےجس کا رسم اجراء محترم جناب شریف حسن ٹھیکے دار صاحب  کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
اس مختصر اور جامع پروگرام میں نور خاندیش ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد اور اب تک جاری کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے قوم و ملت کے ان درد مند  مخیر حضرات کا ذکر خیر کیا گیا جنہوں نے اب تک  نور خان دیش ٹرسٹ کو دام درمے اور سخنے تعاون پیش کیا ہے اور مسلسل کر رہے ہیں۔ ان  میں خصوصی طور پر ٹرسٹ کے سرپرست  یوسف ابراہنی صاحب، آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن  و اس کے صدر اقبال میمن آفیسر صاحب جو مسلسل تین سال سے ٹرسٹ کا مالی تعاون کر رہے ہیں، شاہین گروپ آف انسٹیٹیوٹ بیدر کرناٹک کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب،   انجمن خیر الاسلام گروپ آف اسکول  ٹرسٹ ممبئی  کےصدرفرید احمد ہانی صاحب، عزیز الرحمن صاحب چیئرمین چیئرمین سٹی میکر بلڈر اینڈ ڈیولپرز ممبئی، پونہ اعظم کیمپس کی چیئرپرسن عابدہ انعامدار صاحبہ، 
انجمن اسلام گروپ اف اسکول کے وائس چیئرمین ڈاکٹرشیخ عبداللہ صاحب،اقراءایجوکیشن سوسائٹی جلگاوں  کے روح رواں ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب   اور دیگر خیر خواں حضرات وخواتین  کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں ان کے کیے گئے تعاون پر عوامی سطح پر شکریہ پیش کیا گیا۔
تمام  اراکین نور خاندیش ایجوکیشنل اینڈ ویلفر ٹرسٹ
اور وہاں پر موجود تمام ہی افراد نے اس کام کو سراہتے ہوئے اپنا  بھی ذاتی  تعاون  دینے کا  اظہار کیا۔
خالد فتح محمد 
نور خاندیش ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ممبئی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔