ڈاکٹر سنیل پنوار، رحمت اللہ رحمتؔ، سیف ؔنظامی، مقبول احمد مقبول ؔ، عمران راشدؔ اور قاضی انورؔ کا بیدر کی ادبی سرزمین پر استقبال ہے : یارانِ ادب۔


 بیدر۔ 12/ستمبر (پریس ریلیز) یاران ِ ادب بیدر کے سکریڑی محمدیوسف رحیم بیدری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ 13/ستمبر اتوار کی شب کرناٹک ار دو اکادمی اور عائشہ جیوتی سوسائٹی کی جانب سے ڈیسنٹ فنکشن ہال، بہمنی روڈ بیدر میں منعقد ہونے والے عظیم الشان مشاعرے میں ڈاکٹر سنیل پنوارواریؔ (بنگلور)، جناب رحمت اللہ رحمت ؔ(شیموگہ)، جناب سیف نظامی (حیدرآباد) پروفیسرمقبول احمد مقبول ؔ (چٹگوپہ)، جناب عمران راشد (مالیگاؤں) اور جناب قاضی انور (گلبرگہ شریف) شریک ہیں۔ ان تمام معزز اورمعتبر شعرائے کرام کا کھلے بازوؤں سے استقبال کیاجاتا ہے۔ پریس نوٹ میں آگے بتایاگیاہے کہ ان شعرائے کرام کابیدر تشریف لے آنا شہر اردو ”بیدر“ کی ادبی فضاؤں کومزید خوشگوار بناناہے۔ جس کے لئے کرناٹک اردو اکادمی کے رکن جناب محمد امین الدین نوازؔ، چیرمین کرناٹک اردو اکادمی ڈاکٹر محمد علی قاضی مصباحی اوراکادمی کے رجسٹرارودیگر اراکین اہل بیدر کی جانب سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔اسی طرح عائشہ جیوتی سوسائٹی بیدر اور اس کے سکریڑی محمد سلمان بھی مبارک بادکے مستحق ہیں کہ وہ اس مشاعرے کو منعقد کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔ یاران ِ ادب کے ذمہ دارکی حیثیت سے میں اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان مشاعرے کو کامیابی سے نوازے۔ اس مشاعرے کی بدولت نئے شعراء اور ادباء تیار ہوں گے۔اس مشاعرے میں شریک تمام مقامی شعراء کابھی استقبال کیاجاتاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔