پیارے اساتذہ - ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔


پیارے اساتذہ - 
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک۔ 

ہم سب کی آن بان ہیں پیارے اساتذہ
بے شک ہماری شان ہیں پیارے اساتذہ

 تعلیم پانے کے لئے آتے ہیں سب یہاں
علم و عمل کا مان ہیں پیارے اساتذہ

جینے کے طور بھی یہ بتاتے ہیں روز و شب
 علم و ہنر کی کان ہیں پیارے اساتذہ

ہر حکم ان کا ماننا اک فرض عین ہے
ہم سب پہ مہربان ہیں پیارے اساتذہ

قابل ہیں جتنے عزّت و توقیر کے لئے
ان سب میں یہ مہان ہیں پیارے اساتذہ

بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھاتے ہیں بارہا
راہِ عمل کی شان ہیں پیارے اساتذہ

کرتے ہیں روشنی وہ اندھیروں میں علم کی
ہر فن کے ترجمان ہیں پیارے اساتذہ

آگے بڑھاتے رہتے ہیں ہر ہر قدم پہ وہ
ہم تیر تو کمان ہیں پیارے اساتذہ

مہروؔ ہو ان کی عمر بھلے سو برس کے پار
رہتے مگر جوان ہیں پیارے اساتذہ

مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔