بیڑ میں منعقدہ عظیم الشان اجلاس میں پر بھنی ضلع اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ پرائمری مجلس عاملہ کی تشکیل نو کا تنظیم کے بانی ساجد نثار احمد نے کیا اعلان - محمد سرور شریف دوسری مرتبہ ضلع صدر منتخب۔


بیڑ (راست) مورخہ 13 ستمبر بروز اتوار ضلع بیڑ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان اجلاس میں تنظیم کے بانی و سیکریٹری ساجد نثار احمد نے پربھنی ضلع کی مجلس عاملہ کا اعلان کرتے ہوۓ پر بھنی ضلع صدر کے لیے محمد سرور شریف یوسف شریف معلم مؤید المسلمین پرائمری اسکول جبکہ نائب صدر عبدالماجد عبدالمجید ، سیکریٹری محمد ظفر شیخ نور ،جوائنٹ سیکرٹری محمد اکبر انصاری ، صلاح کار محمد اسرار احمد ،امیر خان عظمت خان ،عبید اللہ شریف ، محمد سلیم انصاری ، محمد ماجد محمد منیر ، محمد مستقیم انصاری محمد فوزان احمد فاروقی اراکین و ذمہ داران کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر محمد سرور شریف ضلع صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ پر بھنی نے ساجد نثار احمد بانی و سیکریٹری اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ اور تنظیم کے ریاستی صدر رضوان چمن شیخ و دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر مراٹھواڑہ سطح پر اساتذہ کے مسائل اور ان کے حل کے لیے منعقدہ اس عظیم الشان اجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے محمد سرور شریف نے سنچ مانیتہ کے لیے طلبہ کی ایک کلاس میں تعداد کو طے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ساجد نثار احمد سے اس ضمن میں نمائندگی کرنے کی گزارش کی اور ایک اہم مسلہ خادم الحجاج کے لیے ضلع پریشد کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ اقلیتی اور سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے اداروں میں اپنی خدمات انجام دینے والے معلمین و معلمات کو بھی خادم الحجاج کے لیے منعقدہ امتحان میں شریک ہونے اور زائرین حج کی خدمت انجام دینے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اعلی عہداران سے پرزور نمائندگی کرنے کا پر زور مطالبہ کیا اور ائندہ سال سے اقلیتی اداروں میں کام کرنے والے معلمین و معلمات کو بھی خادم الحجاج کے لیے منعقدہ امتحان میں شریک ہونے کے عمل کو یقینی بناۓ کی طرف توجہ مبذول کرائی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔