کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں دو روزہ طبی جانچ کیمپ - "آر بی ایس کے پروگرام کے تحت طالبات کی صحت کی جامع جانچ"۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): انجمن خدمتِ خلق کے زیرِ انتظام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں قومی بچوں کے صحت پروگرام (RBSK) کے تحت سرکاری اسپتال کے تعاون سے 21 اور 22 ستمبر کو دو روزہ طبی جانچ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کیمپ کا افتتاح اسکول کے سینئر ٹیچر شاہ ذاکر امان اللہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لوکیش چودھری، ڈاکٹر شیتل ڈھولے، ڈاکٹر شروتی چودھری، سواتی انگلے، دیپتی واریکر، صدر مدرسہ تنویّر جہاں شیخ کے علاوہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔
کیمپ کے دوران جماعت پنجم تا دوازدہم کی طالبات کا قد، وزن، آنکھوں، دانتوں اور بلڈ پریشر کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی ٹیم نے طالبات کو صحت و صفائی کے حوالے سے ضروری رہنمائی بھی فراہم کی۔ اس موقع پر صدر مدرسہ تنویّر جہاں شیخ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ طالبات کی صحت پر خصوصی توجہ دینا بھی بے حد ضروری ہے، کیونکہ صحت مند جسم ہی بہتر تعلیمی کارکردگی کی بنیاد بنتا ہے۔ کیمپ کی کامیابی میں عمران خان، جمیلہ شیخ، شکیلہ شیخ، ذیان شیخ سمیت تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے تعاون کیا۔ نظامت تبریز شیخ نے کی، مشتاق بہشتی نے اظہارِ تشکر کیا۔
Comments
Post a Comment