ہندوستان اردو منچ کی جانب سے ’’افسانچوں کی شام‘‘ کا انعقاد


بنگلورو : (رہبر تماپوری) اردو زبان و ادب کے فروغ اور افسانچہ نگاری کے ذوق کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ہندوستان اردو منچ، بنگلورو کی جانب سے ’’افسانچوں کی شام‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی ادبی نشست 18 ستمبر 2026ء، جمعہ کو شام 5 بجے منعقد کی جائے گی۔ یہ نشست HUM سینٹر، شفا ہسپتال کے قریب، آف کوئنز روڈ، مارتھا درشن کے ساتھ، بنگلورو-51 میں منعقد ہوگی۔
نشست میں مختلف افسانچہ نگار اپنے منتخب افسانچے پیش کریں گے۔ اس موقع پر ملنسار اطہر احمد، عبدالرحمن مصور، فیاض قریشی، ڈاکٹر طاہرہ نورانی، ذاکرہ شبنم، فریدہ رحمت اللہ، جمیل احمد منشار، ڈاکٹر آر. عبدالحمید، صبیحہ فاطمہ، عرفان افضل، رہبر تماپوری اور جویریہ خاتون افسانچے پیش کریں گے۔
ہندوستان اردو منچ کے صدر اعجاز علی جوہری اور این ڈی ملا (سکریڑی) کی جانب سے منعقد ہونے والی اس ادبی نشست میں اردو زبان و ادب سے وابستہ اہلِ ذوق اور ادب دوست حضرات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
مزید معلومات کے لیے 9845498354 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔