یومِ اساتذہ کے موقع پر اردو کارواں کے زیر اہتمام بین الاضلاع طلبہ کاشاندار آن لائن تقریری مقابلہ۔


(امراؤتی سے  این ۔ایس بیگ کی رپورٹ )یومِ اساتذہ کے موقع پر اردو کارواں، اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام بین الاضلاع( قبل از ثانوی سطح طلبہ کے درمیان )آن لائن تقریر ی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں اورنگ آباد کے علاوہ مالیگاؤں، ویجاپور اور امراؤتی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے میں پانچ اسکولوں کے تقریبا ۲۲طلبہ نے شرکت کرکے اپنی خطیبانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ 
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس سے تقریب کا ماحول روحانی اور پُروقار ہوگیا۔ بعد ازاں پروگرام کے جج اور صدرِ محفل جناب عرفان سوداگر صاحب انچارج اردو کارواں اورنگ آباد نے صدر اردو کارواں اور جج صاحبہ پروفیسر مسرت فردوس صاحبہ سرپرست اردو کارواں کا تعارف پیش کیا ۔ اس موقع پر صدر اردو کارواں جناب فرید احمد خان صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی عظمت، تعلیم کی اہمیت اور طلبہ کی شخصیت سازی میں استاد کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تقریری اور ادبی سرگرمیاں طلبہ میں اعتماد، اظہارِ خیال اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں۔ فرید خان صاحب اور ڈاکٹر مسرت فردوس صاحبہ نے اردو کارواں اورنگ آباد کے اس اقدام کو سراہا اور فروغ اردو کے و طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں میں اضافہ بابت تقریب کی پزیرائی کیں ۔
 مختلف اسکولوں سے شریک طلبہ نے استاد کی عظمت اور موجود رجحانات کے پیش نظر دیے گئے عناوین کے تحت بہترین انداز میں پُرجوش اور مؤثر تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے اپنی عمدہ زبان، برجستہ اندازِ بیان، پُراعتماد لہجے اور بیش بہا معلومات کے ذریعے مختصر جامع اور وقت کی پابندی کے ساتھ اپنے خیالات کا بے باکی سے اظہار کرتے ہوئے حاضرین کو متاثر کیا۔ 
مقابلے کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر مسرت فردوس صاحبہ( ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی اورنگ آباد ) پروفیسر ڈاکٹر بانو صاحبہ یونیورسٹی اورنگ آباد نے اپنے تبصرے میں طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے تقریری مقابلوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی، مطالعے کا شوق اور مؤثر ابلاغ کی صلاحیت پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو مزید محنت اور مطالعے کی ترغیب دیں۔
پروگرام کی نظامت محترمہ نفیسہ بیگم صاحبہ نے نہایت خوبصورتی اور سلیقے سے انجام دیں۔ پروگرام کے تمام مراحل کو مربوط رکھتے ہوئے مقررین، طلبہ اور مہمانانِ گرامی کا پُرتپاک استقبال کیا۔
آخر میں محترمہ راشدہ کوثر صاحبہ نے تمام مہمانان، جج، صدرِ محفل، اساتذہ، طلبہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اردو کارواں کی جانب سے طلبہ کی تعلیمی، ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دی
تقریب میں اساتذہ، طلبہ اور سرپرست ودیگر معززین نے محترمہ نزہت فاطمہ صاحبہ ممبر اردو کارواں، اساتذہ محترمہ کوثر صاحبہ،ضلع بیڑ سے یاسمین اختر صاحبہ، محترمہ ناظمہ رہبری صاحبہ امراؤتی،اثناء فاطمہ،رقیہ باجی صاحبہ بھساول،نبیلہ فاطمہ صاحبہ نے شرکت کیں اور تاثرات پیش کیے۔مالیگاؤں، ویجاپور، امراؤتی اور اورنگ آباد سے طلبہ کی شرکت نے پروگرام کی وسعت اور اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔ یومِ اساتذہ کے حوالے سے منعقد کیا گیا یہ تقریری مقابلہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اردو زبان و ادب کے فروغ کی جانب ایک قابلِ قدر قدم ثابت ہوا۔

ا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔