نعت شریف - میرؔبیدری ، بیدر،کرناٹک


نعت شریف - 
میرؔبیدری ، بیدر،کرناٹک 

دیکھئے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 
آپ ﷺسے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 

بیٹی رحمت قرار دے چکے ہیں 
مانئے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 

آپ کے حق کے واسطے ہوگا 
جاگئے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 

گورا یا کالا، بندہ ہے رب کا 
مکہ سے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 

ہم کو تم سب سے کہناہے یہی پھر 
سیکھئے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 

بولتا یوں حریف ِ انساں ہے 
روکئے انقلاب آپ (ﷺ)کا ہے 

کس کی روح ِ سعید کہتی ہے 
پائیے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 

 کہتے میرے بزرگ تھے رب سے 
شکر ہے انقلاب آپ ﷺ کا ہے 

خوں کاقطرہ تلک بہا نہیں میرؔ 
جانئے انقلاب آپ ﷺ کا ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔