اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی ۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول جلگاؤں میں بھگت سنگھ جینتی کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد
جلگاؤں : (راست) 28، ستمبر 2026 کو اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم ۔جین اردو پرائمری اسکول، جلگاؤں میں عظیم حریت پسند اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ شہیدِ اعظم بھگت سنگھ کی جینتی کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اسکول ھذا کے صدر مدرس اسلم خان سر کی صدارت میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بھگت سنگھ کی زندگی، جدوجہد، حب الوطنی اور ملک کی آزادی کے لیے دی گئی ان کی قربانیوں پر معلومات پیش کیں۔ طلبہ نے تقاریر اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے ان کی بہادری اور وطن سے محبت کو اجاگر کیا۔
صدارتی خطبے میں صدر مدرس اسلم خان سر نے نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ کی زندگی ہمیں ہمت، قربانی، حب الوطنی اور اپنے ملک سے وفاداری کا پیغام دیتی ہے۔ ہمیں بھی ملک سے وفاداری نبھاتے رہنا چاہیے ۔
پروگرام کے اختتام پر طلباء کو مڈلس سے نوازا گیا ۔
پروگرام میں محمد علی تنظیم علی سید اس بچے نے بھگت سنگھ کا کردار ادا کیا ۔جبکہ پروگرام کی نظامت امرین شاہ مس نے کی اور شکریہ ثمیرہ مس نے ادا کیا ۔
پروگرام کے اختتام پر شہید بھگت سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور طلبہ کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں سے سبق حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی۔
اس پروگرام نے طلبہ میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبات کو مزید فروغ دیا۔
پروگرام کی کامیابی میں اسکول ھذا کے تمام اساتذہ حفیظ النساء مس ( ثقافتی انچارج) رفعت بانو مس،جمیلہ مس(ثقافتی انچارج) صادق سر،ثمیرہ مس (ثقافتی انچارج)ناظمہ مس،عائشہ مس،اسماء مس،رضوانہ مس،اور غیر تدریسی عملہ عمران سر اور عرفان بھائی نے بھرپور تعاون کیا اور خصوصی کوششیں کی ۔
Comments
Post a Comment