ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول میں یوم اساتذہ بڑے جوش و خرش سے منایا گیا۔
جلگاؤں (سعید پٹیل):اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول، مہرون ،جلگاؤں میں یوم اساتذہ بڑے جوش وخروش سے منایا گیا۔جماعت چہارم کے طلباءوطلبات نے جماعت کے جی تا سوم تک درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔اس کے بعد اسکول ھذا کے صدر مدرس قاضی اخترالدین سر کی صدارت میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کی شروعات جماعت چہارم کی طالبہ ذکری ابراہیم کے تلاوت قرآن پاک سے کی گئی۔طلباء وطالبات نےیوم اساتذہ کے موقع پرتقاریروگیت پیش کیے۔معاون معلم شیخ محمد ایوب ،سید خورشید علی اور سعدیہ شاہ نے اپنے تاثرات بیان کیے۔صدارتی خطبہ میں اسکول ھذا کے صدر مدرس قاضی اخترالدین سر نے اساتذہ کی اہمیت اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام طلباء وطالبات کو یومِ اساتذہ کی مبارکباد پیش کیں۔نظامت کے فرائض جماعت چہارم کی طالبہ عرشیہ شکیل، زنیرا شیخ عادل اور ام ہانی نے بخوبی انجام دیا اور خضرا فاطمہ فہیم احمدکے رسم شکریہ پرصدر کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔اس وقت اسکول ھذا کے صدر مدرس قاضی اخترالدین سر کے ساتھ ساتھ معاون معلم شیخ محمد ایوب، سید خورشید علی، تنویر شاہ، ہمایوں کھاٹک اور معاون معلمات شیخ ممتاز بی،اختر شمیم، نکہت یاسمین،شیخ غزالہ پروین،سعدیہ شاہ، ثناء شیخ، نسرین مرزا، تبسم شیخ ،عائشہ شیخ،سلطانہ شاہ،الفیہ شیخ، فردوس شاہ، مہویش انصاری, شیخ روزمین وغیر تدریسی عملے سے ساجد خان اورلیاقت شیخ کی شمولیت رہی۔
Comments
Post a Comment