باغبان ہارون رشید کو ایم آئی ایم اور سورج گروپ کی جانب سے مثالی پرنسیپل کا اعزاز


 شولاپور ؛ (28 ستمبر 2026) : شولاپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمین شولاپور یونٹ اور سورج سوشل گروپ شولاپور کی جانب سے شہر کے معروف استاذ، اُردُو ڈراما نگار، رُکن اُردُو گھر شولاپور اور *ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کے *"پرنسیپل ڈاکٹر باغبان ہارون رشید احمد صاحب"* کو امسال یومِ اساتذہ کے موقع پر " آئیڈیل پرنسیپل ایوارڈ 2026" سے نوازا گیا۔ 
   ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو "آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمین شولاپور یونٹ اور سورج سوشل گروپ شولاپور" کی جانب سے "آئیڈیل پرنسیپل ایوارڈ 2026" کا اعزاز بتاریخ 28 ستمبر 2026 کی رات، امپیریل گارڈن ہال، شولاپور میں، مہمانانِ خصوصی انور سادات (انچارج، ایم آئی ایم یونٹ شولاپور) کے دستِ مبارک پیش کیا گیا۔ اس موقع پر صدر جلسہ شوکت پٹھان (صدر، ایم آئی ایم ضلع شولاپور)، حاجی توفیق ہتّورے (میونسپل کارپوریٹر، بانی و صدر سورج سوشل گروپ)، واحدہ بانو شیخ (میونسپل کارپوریٹر)، فردوس پٹیل (سابق میونسپل کارپوریٹر)، بابا شیخ (میونسپل کارپوریٹر)، بھاگنگری صاحبہ (میونسپل کارپوریٹر)، ریاض بھی ہنڈیکری (سابق چیرمن اسٹینڈنگ کمیٹی اور سابق میونسپل کارپوریٹر) اور دیگر معززین جلسے میں شریک تھے۔ 
  قابلِ ذکر عمر یہ ہے کہ اسی ماہ، یومِ اساتذہ کے موقع پر اب تک "پرنسیپل ڈاکٹر باغبان ہارون رشید احمد صاحب" کو احد فاؤنڈیشن پونے کی جانب سے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ"، ایکتا اسپورٹس اینڈ سوشل فاؤنڈیشن کونڈوا پونے کی جانب سے "ریاستی سطح کا مثالی پرنسیپل ایوارڈ"، ساتھ ہی وٹھل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ پنڈھرپور کے علاوہ اے آئی ایم آئی ایم شولاپور یونٹ اور سورج سوشل گروپ شولاپور کی طرف سے امسال کا بیسٹ ٹیچر اور آئیڈیل پرنسیپل ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 
 ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان کو ان چاروں باوقار ایوارڈز کے تفویض کیے جانے پر ساحر نداف، راجا باغبان، الطاف صدیقی، عبد الرؤف باغبان، یوسف عالم صدیقی، مزمّل شیخ، اسحاق باٹگھر، وسیم نلّامندو، فوزیہ شیخ، ریاض سید، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلّی، محبوب سوداگر، شیرین خان، فرحت شیخ، خلیل الرحمان پیرمپلّی، عبد الرؤف پٹیل، عبدالشکور شعور، انتخاب شیخ، عابد شاہ آباد، مجاہد رئیلی، محمّد صادق باغبان، ساجد شیخ، محمّد ذوالکفل باغبان، شمشاد شاملک، شبنم باغبان، نغمہ مجاور، آفرین شیخ، شہناز باٹگھر، عمر فاروق باغبان، محسن ماشال، محمود خطیب، رفیق باغبان، ابراہیم باغبان، رفیق نلّامندو، عرفان شیخ، عابد شاہ آباد، اسامہ باغبان، مجاہد رائلی، مصعیب باغبان، اظہر گڈوال، یونس امبلکھچڑے، مناف شیخ، مزمّل باغبان، سراج بھانگیرے، فہد باغبان، وسیم انصاری، نظیف، عرفان لالكوٹ، شعیب بخشی کے ساتھ ساتھ دیگر معززین، اسٹاف ممبران، رفقاء اور افرادِ خانہ کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔