ڈاکٹر صبیحہ شریف کو ’’ایکسِلینس اِن ایجوکیشن‘‘ ایوارڈ۔
ظہیرآباد 28/ستمبر (نمائندہ) معروف ماہرِ تعلیم و تجارت ڈاکٹر صبیحہ شریف کی تین دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط علمی، تدریسی، تحقیقی اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) کی جانب سے انہیں 2026ء کے ’’ایکسِلینس اِن ایجوکیشن‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی طویل عرصہ سے جاری تعلیمی خدمات، تحقیقی سرگرمیوں اور طلبہ کی علمی رہنمائی کا اعتراف ہے۔ڈاکٹر صبیحہ شریف اس وقت عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کے شعبۂ تجارت میں سینئر اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد میں شعبۂ تجارت کی لیکچرر کی حیثیت سے تقریباً دو دہائیوں تک تدریسی خدمات انجام دیں جہاں بالخصوص اردو میڈیم بی کام طلبہ و طالبات کی تعلیمی و تربیتی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ڈاکٹر صبیحہ شریف نے اعلیٰ تعلیم کے حصول، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور خواتین کی تعلیمی ترقی کے لیے مسلسل جدوجہد کی۔ وہ گولڈ میڈلسٹ اور یونیورسٹی رینک ہولڈر ہیں اور انہیں سات گولڈ میڈلز حاصل ہوچکے ہیں۔ بی کام میں متحدہ آندھرا پردیش سطح پر نویں رینک کے علاوہ مدینہ گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ انہوں نے فنانس کے شعبہ میں ’’Financial Inclusion – A Comparative Study of SBI and ICICI Banks‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی۔ان کے علمی سفر میں 25 سے زائد تحقیقی مقالات، 11 مطبوعات اور 70 سے زائد قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں، سیمیناروں اور ورکشاپس میں شرکت شامل ہے۔ بہترین تحقیقی مقالے پر انہیں دو اعزازات بھی حاصل ہوچکے ہیں۔AMP کی جانب سے ’’ایکسِلینس اِن ایجوکیشن‘‘ ایوارڈ کا حصول ڈاکٹر صبیحہ شریف کی علمی و تدریسی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ظہیرآباد کے تعلیمی حلقوں کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے۔ ان کی خدمات نئی نسل کی علمی تربیت، تحقیق کے فروغ اور بالخصوص خواتین میں اعلیٰ تعلیم کے رجحان کو فروغ دینے کے حوالے سے قابلِ تقلید مثال ہے۔ڈاکٹر صبیحہ شریف کی علمی و تدریسی کامیابیوں میں ان کے مرحوم شوہر محمد مھمین قریشی کی رفاقت، حوصلہ افزائی اور تعاون کا بھی اہم کردار رہا۔ مرحوم محمد مھمین قریشی ایک باوقار، علم دوست اور معاشرہ کی تعلیمی و فکری ترقی کے خواہاں شخصیت تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر صبیحہ شریف کی علمی مصروفیات، اعلیٰ تعلیم اور تدریسی سفر میں ہمیشہ حوصلہ افزائی اور تعاون فراہم کیا۔عبدالمتین قریشی،مبین قریشی،عبدالمنان قریشی،عبدالسبحان قریشی،ڈاکٹر قدسیہ،ڈاکٹر سرفراز،ڈاکٹر ذیشان کامران اور ان کے شاگروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔۔۔
Comments
Post a Comment