جناب میر مظفر حسین کوہیر کے مقبولِ قائد۔


 کوہیردکن 28/ستمبر( نمائندہ) خدمت خلق سے خدا راضی ہوتاہے کوہیر مستقر کے نوجواں اور متحرک قائدجناب میرمظفر حسین صدر ٹاون کا نگریس پارٹی کوہیر کے بہترین سماجی خدمات سے عوام میں خوشی کا اظہار ہورہا ہے ہوٹل اور محفلوں میں انکی خدمات کی ستائش کی جارہی ہے حال ہی میں انہوں نے اپنے ذاتی صرفہ سے گورنمنٹ ہاسپٹل کوہیر میں تقریباً 50 ہزار روپے کی لاگت سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے اور بے لوث خدمت کرنے والے آٹو ڈرائیور محمد صابر جو 24سال سے بلا مذہب وملت سڑکوں پر حاثات سے مرنےوالوں کے سیکڑوں نعشوں کو اور زخمی افراد کو مفت میں گورنمنٹ ہاسپٹل پہونچاتے رہتے ہیں اور ان کی طبی امداد فراہم کرتے ہیں اسی طرح سے منڈل میں جہاں کہیں حادثہ پیش آتا ہے محمد صابر کوہی فون کرکے انہیں اطلاع دی جاتی ہے اور محکمہ پولیس بھی انہی کی مدد لیتی ہے محمد صابر کے خدمات حاصل کرتے ہیں ایسے بے لوث خدمات والے آٹو ڈرائیور کی خدمات سرہاتے ہوئے حال ہی میں جناب میر مظفر حسین ایک پروگرام منعقد کرتے ہوئے جناب صابر کو نقد رقم انعامات سے نوازا۔ اورایسے بہت سے فلاحی کام انجام دئیے ہیں۔ جسکی وجہ سے جناب میر مظفر حسین کوہیر کی عوام کا پسندیدہ لیڈر بنکر ابھر رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی عطا کرے۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔