سرکاری دواخانہ کوہیر میں نظر ثانی اجلاس کا انعقاد،عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے وائس چیرمین عبد الحنان جاوید کی ہدایت۔


کوہیر دکن (نمائندہ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر بلدیہ سرکاری دو خانہ میں وائس چیرمین مجلس بلدیہ کوہیر عبد الحنان جاوید کی صدارت میں نظر ثانی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا، اس موقع پر سپریڈنٹ سرکاری دو خانہ کوہیر ڈاکٹر رجنی کے علاوہ ڈاکٹرس اور عملہ موجود تھا، اس موقع پر عبد الحنان جاوید نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے شکایت موصول ہورہی ھیکہ صرف صبح کی میقات میں ہی اوٹ پیشینٹس کے لیے ڈاکٹرس دستیاب رہ رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عبد الحنان جاوید نے کہا کہ کوہیر منڈل کثیر آبادی پر مشتمل علاقہ ہے، لہذا، ڈاکٹرس کو چاہئے کہ دو میقات یعنی شام میں بھی اوٹ پیشینٹس معائنہ کیا جائے، اور انہوں نے کہا کہ دواخانہ میں ایک بورڈ آویزاں کیا جائے، اور ادویات کی موجودگی کی تفصیلات فراہم کی جاۓ، اور انہوں نے زور دیکر کہا کہ ڈاکٹرس اور عملہ مریضوں کے ساتھ ہمدردی اور حسن اخلاق کے ساتھ پیش آۓ، اس موقع پر سپریڈنٹ دواخانہ ڈاکٹر رجنی نے مطالبہ کیا کہ، دواخانہ میں سی سی ٹی وی کو نصب کیا جائے، اور دور دراز سے آنے والے عملہ کو حمل و نقل کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑریا ہے، لہذا کوہیر کو زائد بسوں کی سرویس کو بحال کرنے کے اقدامات کریں، تاکہ دواخانہ کا عملہ وقت پر پہونچتے ہوۓ، خدمات کو بہم پہونچا سکے، جس پر وائس چیرمین عبد الحنان جاوید نے ارباب مجاز سے رجوع ہوکر مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا، اس موقع پر محمد مظفر حسین صدر ٹاؤن کانگریس کوہیر،سری شا رانی میونسپل کونسلر، محمد فردوس سرور سماجی کارکن، کے علاوہ ڈاکٹرس اور طبی عملہ موجود تھا۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔