تھانے مہانگر پالیکا اردو ہائی اسکول کے استاد" یونس سر" کو مثالی مدرس ایوارڈ
سولاپور (راست) 27 ستمبر 2026 کو شولا پور کی مشہور و معروف تنظیم سورج سوشل گروپ اور صبر گروپ کی جانب سے منعقد پر وقار تقریب میں تھانے مہا نگر پالیکا اردو ہائی سکول میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے والے نہایت ہی فعال اور متحرک استاد یونس عبدالکریم امبلکھچڑے سر کو مثالی مدرس ایواڑ تفیوز کیا گیا۔ اس موقع پر کارپوریٹر توفیق بھائی حطورے کے ہاتھوں ٹرافی دے کر سر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سر کی تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا گیا-
ملحوظ رہے اس سے پہلے 20 ستمبر2026 کو ممبرا کے ثانیہ ہال میں ٹیم عوام کی جانب سے منعقد تقریب میں بھی یونس سر کو مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے صدر ڈاکٹر اصغر مقادم کے ہاتھوں مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے-
یونس سر کو ملنے والے یک کے بعد دیگر ایوارڈ تمام مدرسین کے لیے مثال راہ ہے اگر ایک استاد محنت و لگن سے اپنے طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کرے تو دنیا بھی اس کی کوششوں کی پذیرائی کرتی ہے-
Comments
Post a Comment