اساتذہ ایک نئے معاشرے کے معمار ہوتے ہیں،کوہیر میں یوم اساتذہ سے مسٹر محمد ذاکر حسین صاحب کا خطاب
کوہیر دکن 20/ ستمبر( نمائندہ) کوہیر منڈل پرجا پریشد میں منعقدہ یوم اساتذہ تقریب سے منڈل ایجوکیشن آفیسر ایم ڈی ذاکر حسین نے کہا کہ ایک متحرک، صحت مند اور مساوی معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا رول بہت اہم ہے۔
انہوں نے کوہیر منڈل سنٹر کے منڈل پریشد کانفرنس ہال میں منعقدہ یوم اساتذہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مزید انہوں نے کہا کہ اساتذہ نے کلاس روم میں ہی مستقبل کے معاشرے کی بنیاد رکھنے میں جو کام کیا ہے وہ انمول ہے۔
انہوں نے بدلتے وقت کے ساتھ تدریسی طریقوں میں تبدیلیاں کرنے اور طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی رویہ کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر اساتذہ کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کا مستقبل سنوارنے میں اساتذہ کی لگن قابل تحسین ہے۔واضح رہے کہ
اس موقع پر کوہیر منڈل میں تعلیمی سال 2026-27 میں بہترین خدمات انجام دینے والے 39 اساتذہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ کیڈر کی طرف سے تفصیلات درج ذیل ہیں: گزیٹڈ پرنسپلز-1، پرائمری سکول ہیڈ ماسٹرز-4، سکول اسسٹنٹ-13، سیکنڈری گریڈ ٹیچرز-20، CRP-1 بہترین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شال، پھولوں کے ہار، تعریفی اسناد، یادگاری نشانات اور مبارکباد پیش کی گئی۔
اس پروگرام میں کمپلیکس پرنسپل شاردا، ٹیچرس یونین کے قائدین، کمپلیکس پرنسپل اکولا پربھو، سچاریتا، شبانہ بیگم، سرینواس کے علاوہ یونین لیڈران رام چندر بھیم ونشی، سریندر، معین الدین میکلا سرینواس، سریش، تروملیش، سریدھر ناتھ، پرسنا، وٹھل اور دیگر نے شرکت کی۔ پروگرام میں کئی اساتذہ نے شرکت کی اور یوم اساتذہ کو شایان شان طریقے سے منایا۔۔۔۔
Comments
Post a Comment