اسکرین ڈی-ایڈکشن مہم: جلگاؤں میں گروپ ڈسکشن کا انعقاد کامیابی سے ہمکنار


جلگاؤں: (راست)  اسلامک یوتھ فیڈریشن جلگاؤں برانچ کی جانب سے 20 تا 27 ستمبر 2026 ، منائی جارہی ریاست گیر مہم ’’اسکرین ڈی-ایڈکشن‘‘ کا آغاز ایک اہم پروگرام "گروپ ڈسکشن " کےانعقاد سے 20 ستمبر، اتوار، ارقم مسجد، حاجی احمد نگر، جلگاؤں میں کیا گیا۔
نشست میں جلگاؤں شہر کے علمائے کرام، اساتذۂ کرام، مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور سماجی کارکنان نے شرکت کیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد اسکرین ڈی-ایڈکشن کی غرض و غایت اور اس کی موجودہ دور میں اہمیت پر گفتگو کی گئی۔
گروپ ڈسکشن کے دوران اسکرین ایڈکشن کیا ہے؟ ، اس کی وجوہات کیا ہیں؟ ، اس کے فرد اور معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اور اس کے تدارک کے لیے کون سی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس مسئلے پر اپنی آراء، مشاہدات اور تجاویز کا کھل کر اظہار کیا، جس کے نتیجے میں ایک مفید اور سیرحاصل گفتگو سامنے آئی۔
آئی- وائی- ایف ممبر انجینئر حسن البنا، ممبئی نے بطور نگراں اس "گروپ ڈسکشن" کے فرائض انجام دیے۔
الحمدللہ، نشست نہایت مفید اور کامیاب رہی۔ آخر میں تمام شرکاء کو اِس مہم میں مزید تعاون کی اپیل اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ اللہ تعالٰی تمام کی محنتوں کو شرف قبولیت بخشے ۔آمین


 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔