مدرسہ چاچا نہرو علی گڑھ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد


مدرسہ چاچا نہرو علی گڑھ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

علی گڑھ ( رپورٹ: ٹی این بھا رتی) قدیم یونانی طبی طریقہ علاج کے تحت غریب مریضوں کے لیے علی گڑھ میں واقع مدرسہ چاچا نہرو میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ سرگرم سماجی کارکن ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی کے تعاون سے منسلک طبی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے سابق نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری کی اہلیہ سلمی انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے ذریعہ مریضوں کو فائدہ بخش خدمات انجام دینے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ یو نا نی طر یقہ علاج میں مریضوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے ۔

   آل انڈیا طبی کانگریس کے روح رواں ڈاکٹر سید احمد خان نے حکومت ہند کے شعبہ آ یوش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آ یوش نے یونانی ادویات و یو نا نی طر یقہ علاج کو جلا بخشی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈ و کیٹ قاضی کی بے لوث خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ 

القا ضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی بانی سرگرم‌ سماجی کارکن ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی نے مدرسہ چاچا نہرو علی گڑھ کے ہو نہار طلبہ و طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات میں امتیازی کارکردگی کے لئے میڈل اور سند تقسیم کیے ۔  
      ایک روزہ کیمپ میں ہزاروں مریضوں کو مفت طبی مشورہ کے ساتھ مفت دوائیں تقسیم کی گئیں ۔ کیمپ میں طبیہ کالج علی گڑھ کے ڈاکٹر ز کے علاوہ سی سی آر یو ایم کے سا یننس دا ں ڈاکٹر ایم یو  اظہر ، حکیم‌ نعیم رضا، حکیم محمد مرتضی دہلوی، ڈاکٹر رو ذی خان، سابق ڈائریکٹر سی سی آر یو ایم ڈاکٹر ذکی ، رام منوہر لو ہیا ہا سپٹل   
کی سا بق ماہر یو نا نی ڈاکٹر شہناز پر و ین کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر بشری ملک ، ڈاکٹر عریشہ خالد ، ذیشان قاضی اور اسرار احمد ا مینی نے بھی شرکت کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔