کرناٹک مسلم کونسل کی جانب سے وزیرداخلہ کرناٹک کے بیان کی مذمت


 بیدر۔ 25/ستمبر (راست) کرناٹک مسلم کونسل کے ضلع صدرجناب تنویر احمد سلمان، نائب صدر جناب سید غالب ہاشمی، ضلع سکریڑی جناب خلیل میاں گتہ دار مرکھل، جناب اسمٰعیل بودگی تعلقہ صدر کرناٹک مسلم کونسل اور جناب جمیل خان ہمناآباد تعلقہ صدر ودیگر ذمہ داران کا ایک اجلا س منعقد ہوا۔جس میں اس بات کیلئے مذمت کی گئی ہے کہ اردو کو بیرون ملک کی زبان کہی جارہی ہے۔ جناب سید غالب ہاشمی نے مذکورہ اجلاس کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اجلاس کا قوی احساس اوریقین ہے کہ اردو خالص ہندوستانی زبان ہے۔ اس زبان کو بیرون ملک کی زبان کہنا دراصل ایک خطرناک سازش ہے۔ وزیر داخلہ پریانک کھرگے کی جانب منسوب بیان میں اگر سچائی ہے تو اس بیان کی سب سے پہلے ہم مذمت کرتے ہیں۔ہم پریانک کھرگے کی ہر بات سے متفق ہوں ضروری نہیں۔ انھوں نے آرایس ایس کے بارے میں بہت سے بیانات دئے تھے جن کی ہم نے تائید کی اور اگر وہ اُردو کو غیرملکی زبان کہتے ہیں تو کرناٹک مسلم کونسل ضلع وتعلقہ بیدروہمناآباد اس کی سخت مذمت کرتاہے اور اس کو اردو کے خلاف سازش تصو رکرتاہے اور انتباہ دیتاہے کہ یہ بیان حقائق کے سراسر خلاف ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ وزیرداخلہ کرناٹک اپنے اس بیان پر نظر ثانی کریں گے۔کرناٹک مسلم کونسل نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ اردو زبان کو علاقہ کلیان کرناٹک میں دوسری سرکاری زبان بنانے کا حکومت کرناٹک جلد ازجلد اعلان کرے۔ اوراگرایسانہیں کیا جاتاہے تو ریاست کی کانگریس حکومت اور وزیرداخلہ پریانک کھرگے کے خلاف کرناٹک مسلم کونسل سخت ترین احتجاج کرے گی۔ زائد تفصیلات کے لئے 9448556761 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔