سلیقۂ اختلاف اور امتِ مسلمہ کے موضوع پر مسجد علی میں اجلاس عام - اختلاف کی وجوہات، شرائط اور اسلامی حدود پر فضیلت الشیخ بدیع الزماں کا علمی و تحقیقی بیان۔
بیدر، 27 ستمبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) شہر بیدر کی مسجد علی، آرکاٹ گلی میں مورخہ 26 ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب ’’سلیقۂ اختلاف اور امتِ مسلمہ‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاسِ عام منعقد ہوا، جس میں فضیلت الشیخ بدیع الزماں حفیظہ اللہ نے قرآن و حدیث اور تاریخِ اسلام کی روشنی میں موضوع پر تفصیلی اور علمی خطاب فرمایا۔
فضیلت الشیخ نے اپنے خطاب میں امتِ مسلمہ میں اختلاف کی مختلف وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اختلاف کس طرح کا ہونا چاہیے، اختلاف کے لیے کیا شرائط ہیں اور اسلام میں اختلاف کی کس حد تک اجازت ہے۔ انہوں نے قرآن و حدیث اور تاریخِ اسلام کے حوالے سے اختلاف کے آداب و اصول کو تفصیل سے بیان کیا اور مسلمانوں کو باہمی اختلافات میں اسلامی تعلیمات اور حسنِ اخلاق کو ملحوظ رکھنے کی تلقین کی۔
اجلاس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔ اجلاس کی کارروائی فضیلت الشیخ محمد مجیب الرحمن قاسمی نے بحسن و خوبی انجام دی، جبکہ اجلاس کی صدارت شاہ حامد محی الدین قادری، سکریٹری جمعیت اہلِ حدیث بیدر نے کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی محمد ماجد صاحب، ایگریکلچر آفیسر (ریٹائرڈ)، جناب مرزا قدرت اللہ بیگ صاحب، جناب شاہ اقبال محی الدین قادری صاحب اور جناب محمد خالد صاحب حیدرآباد سمیت دیگر معززین و مہمانانِ گرامی شہ نشین پر موجود تھے۔
اجلاسِ عام کا سلسلہ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہا۔ اجلاس کے بعد شرکاء کے لیے عشائیہ کا بھی نظم کیا گیا تھا۔ کلماتِ تشکر اور دعا کے بعد اجلاسِ عام اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment