لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں بین جماعتی مصوری مقابلہ جوش و خروش کے ساتھ منعقد.
لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں بین جماعتی مصوری مقابلہ جوش و خروش کے ساتھ منعقد.
سولاپور، رام واڑی: (راست) لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول، رام واڑی، سولاپور میں بین جماعتی مصوری (ڈرائنگ) مقابلے کا پرجوش انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں اسکول کے تقریباً _400 طلبہ و طالبات_ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اس پروگرام کے لیے قومی سطح کے مشہور فنکار اور تھیٹر آرٹسٹ جناب اقبال سید صاحب_ بطور مہمانِ خصوصی تشریف لائے تھے۔ ان کی موجودگی سے طلبہ کو فنون کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی اور تحریک ملی۔
پروگرام کی صدارت اسکول کے چیئرمین _حاجی ایوب منگلگیری صاحب_ نے فرمائی۔ پروگرام کی منصوبہ بندی و انتظام کوآرڈینیٹر ریاض ولسنگکر سر_ نے کیا۔ اسکول کے پرنسپل _ابو سفیان شاہپورے سر_ نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے رہنمائی فرمائی۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض _شبنور ٹیچر_ نے نہایت خوبصورتی سے انجام دیے۔ طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فن کو رنگوں کے ذریعے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اس مقابلے کی وجہ سے طلبہ میں تخلیقی صلاحیت، مشاہداتی قوت اور فنکارانہ نقطہ نظر کو فروغ ملا۔
اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ کے علاوہ _مزمل برچی سر، حافظ ثناء اللہ، حافظ عمران، حافظ ادریس اور قاری ادریس منگلگیری صاحب_ موجود تھے۔
پروگرام کے آخر میں پرنسپل سفیان سر نے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانوں، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ طلبہ کے پرجوش شرکت کی وجہ سے بین جماعتی مصوری مقابلہ نہایت جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
Comments
Post a Comment