بین المدارس اخلاقیات کوئز میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے طلبہ کی نمایاں کامیابی۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) نیشنل اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کلیان کے زیرِ اہتمام بین المدارس و بین الجامعات اخلاقیات کوئز مقابلے کا انعقاد 26 ستمبر 2026 بروز سنیچر کیا گیا۔ مقابلے میں مختلف اسکولوں اور جونیئر کالجوں کے طلبہ نے شرکت کی اور اپنی معلومات، فہم و فراست اور حاضر جوابی کا مظاہرہ کیا۔
اس مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی کے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر جونیئر کالج گروپ میں رئیس جونیئر کالج کے طالب علم انصاری ابو حمزہ محمد عمران (گیارہویں سائنس ’D‘) نے چہارم انعام حاصل کیا، جبکہ جونیئر گروپ میں رئیس ہائی اسکول مومن خزیمہ ساجد (ساتویں ’A‘) نے حوصلہ افزائی کا دوم انعام حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔
طلبہ کی تیاری اور رہنمائی کا فریضہ مولانا ذاکر حسین سنابلی اور مولانا عقیل اختر مظاہری نے انجام دیا۔ دونوں طلبہ کی کامیابی پر ادارے میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔
اس نمایاں کامیابی پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کامیاب طلبہ اور ان کے رہنما اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔