جلگاؤں کےحضرت بلال رضی اللہ عنہ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کے مبارک مو قع پر نعت پاک، تقریر اور مضمون نویسی مقابلوں کا انقعاد۔


جلگاؤں کےحضرت بلال رضی اللہ عنہ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کے مبارک مو قع پر نعت پاک، تقریر اور مضمون نویسی مقابلوں کا انقعاد۔ 

جلگاؤں( ڈاکٹر محمّد آصف منیار) حضرت بلال رضی اللہ عنہ ٹرسٹ کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے، طلبہ و طالبات میں سیرتِ رسول ﷺ سے محبت پیدا کرنے اور مطالعہ و تحریر کا ذوق پروان چڑھانے کے مقصد سے سیرت النبی ﷺ کےمبارک موقع پر تقریر، نعت خوانی اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے گے.جس میں اسکول اور مدارس کے طلبہ و طالبات نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ بڑ چڑ کرحصہ لیے-
  حضرت بلال رضی اللہ عنہ ٹرسٹ کے صدر عالی جناب عقیل پھلوں صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں اور نوجوانوں میں اظہارِ خیال، مطالعہ، تحریر اور مثبت فکر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ رسول ﷺ کی سیرت اور سننت کو اپنی زندگی میں اپنانے کے علاوہ طلبہ کو اس طرف راغب کرنےبے حد ضرورت ہے-

اس موقع پر مہمان خصوصی سہیل امیر شیخ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نسلِ نو کو سوشل میڈیا کے بے مقصد استعمال سے نکال کر کتابوں، مطالعے اور سیرتِ رسول ﷺ سے جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اسی کے ساتھ سیرت النبی ﷺ محض ایک تاریخی موضوع نہیں بلکہ انسانی زندگی کے لیے مکمل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ نئی نسل کو رسول اکرم ﷺ کے اخلاق، کردار، عدل، رحمت اور انسانیت سے محبت کے پیغام سے واقف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے- مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنےوالے طلبہ میں محمد علی سہیل امیر شیخ، میر احمد علی نوید علی
 زویا فاطمہ، محمد وسیم شیخ، اہلم کوثر شیخ، اشامیرہ شیخ انس اور محمد یونس وغیرہ نے نمایاں نمبر حاصل کیے - اس کے علاوہ تقریری مقابلے میں اول مقام صہیب جاوید سید، دوم محمد وسیم شیخ اور سوم ام ہانی باغبان نے پوزیشن حاصل کی۔ جب کے جج کے فرائض مفتی آصف صاحب نے انجام دیے۔ نعت شریف کے مقابلے میں اول عائشہ آصف پٹیل ، دوم رہنما ناز اور سوم محمد عمران باغبان نے کامیابی حاصل کی۔ مقابلوں میں کامیاب ہونے والے تمام فاتحین کو ٹرافی، اور سرٹی فیکٹ سے نوازا گیا، ساتھ ھی تمام طلبہ کو قرآنِ مجید پیش کیے گئے۔
      اس پروگرام میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر سہیل امیر شیخ ، آباصاحب دلیپ پاٹل، لکشمن دادا پاٹل، نیلیش جیرام بوہرا، پروفیسر ڈاکٹر رفیق جمیل شیخ ،پروفیسر یونس سر اور ڈاکٹر محمّد آصف موجود تھے - پروگرام کی نظامت ایڈووکیٹ سلیم شیخ اورافتخار سرنے انجام دی۔آخر میں تنظیم کے صدر عقیل پہلوا ن اور عرفان باغبان نے تمام مہمانان، شرکاء، طلبہ و طالبات، والدین اور پروگرام کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیے -

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔