وراثت - ازقلم : محمد وسیم(لیکچرار)


وراثت - 
ازقلم : محمد وسیم(لیکچرار)
(ایم- ایڈ ٫ایم - اے (اردو٫انگریزی ٫علم سیاسیات٫سماجیات٫معاشیات٫تاریخ)
 حنیفیہ اردو جونیئر کالج ہورکھیڑ ٫اکولہ ٫ مہاراشٹرا.

کمرے میں باپ کی دہاڑ گونجی: "اٹھتا ہے یا دوں ایک؟"
سات سالہ رمیز ہڑبڑا کر بستر سے اترا اور آنکھیں ملتا ہوا صحن میں نکل آیا۔
سامنے گیلری کے جنگلے پر پندرہ سالہ نمیر ٹکا تھا؛ سوکھا جسم، آنکھوں تلے گہرے سیاہ حلقے، بکھرے بال۔ اور اسکرین پر سست رفتاری سے پھسلتا ایک انگوٹھا۔
اچانک اندر سے دروازہ کھلا۔ باپ کے بھاری ہاتھ نے نمیر کی کنپٹی پر ایک رسید کیا: "سیدھا ہوتا ہے یا دوں ایک؟"
نمیر کا چہرہ جھٹکے سے ایک طرف مڑا، مگر اگلے ہی پل گردن واپس اسی پرانے زاویے پر آ جمی جہاں نیلی چمک تھی۔ انگوٹھا نہیں رکا۔
رمیز پلک جھپکائے بغیر اسے تکتا رہا۔ انگلیاں جیب میں گئیں، جہاں کل میلے سے خریدا گیا پلاسٹک کا موبائل پڑا تھا۔ اس نے کھلونا باہر نکالا، اور اس کے تاریک شیشے پر انگوٹھا پھیرنے لگا۔
"رمیز! بستہ اٹھاؤ، دیر ہو رہی ہے۔" ماں کی صدا صحن میں تحلیل ہو گئی۔
اس نے بستہ کندھے پر ڈالا۔ گیلری میں نمیر اب زمین پر بیٹھا تھا، گھٹنوں کے بیچ سکرین بدستور چہرے کے مقابل۔
رمیز کی نظریں اپنے بے جان شیشے پر گڑ گئیں، اور پاؤں بغیر دیکھے باہر کی دنیا کی طرف مڑ گئے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔