جذبہ اُردو غزل - ازقلم : ساقئ مرزا - گلبرگہ شریف ، کرناٹک۔


جذبہ اُردو غزل - 
ازقلم : ساقئ مرزا - گلبرگہ شریف ، کرناٹک۔

اردو کی ضیا سارے زمانے میں لٹائیں گے
ہم راہِ وفا میں کوئی تاریخ بنائیں گے

بخشے گا وقار اور نیا عزم یہ سب کو
ہم پرچمِ اخلاص ہر اک سمت اٹھائیں گے

سمجھیں بھی اگر قدر شناسی نہیں کرتے
جھوٹی ہی محبت کے فقط دعوے جتائیں گے

مطلب کے لیے نام تو لیتے ہیں زباں کا
آئے گا جو مشکل کا سماں منہ ہی چھپائیں گے

انسان کی فطرت بھی عجب رنگ لیے ہے
کردار سے اپنے یہ کہاں بچ کے اب آئیں گے

بولیں بھی اسے فخر سے اپناتے نہیں پر
الزام نیا روز اسی پر ہی لگائیں گے

پھیلی ہے اگرچہ یہ رگ و پے میں وطن کے
اربابِ سیاست تو نشانہ ہی بنائیں گے

کتنوں کو دیا رزق سنواری ہیں حیاتیں
احسان بھلا کر وہی شکوے بھی سنائیں گے

آواز نہ دب پائے گی ہنگاموں میں اپنی
اردو کا بھرم چرخِ معلیٰ پہ اٹھائیں گے

قربان اگر ہونا پڑے مٹی پہ کریں گے
اردو کا نشاں بامِ ثریا پہ سجائیں گے

ہم اس کے لیے جیتے ہیں اور جان بھی دیں گے
اردو ہے اگر روح تو قالب ہی بنائیں گے

ہر وقت تڑپ دل میں ہے بس ایک زباں کی
مرزا اسی اردو پہ سدا جان لٹائیں گے

ازقلم : ساقئ مرزا - گلبرگہ شریف ، کرناٹک

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔