دینیات مسجد پیرانی پارہ. بھیونڈی میں فری موتیابن آپریشن کے کمپ کا انعقاد


بھیونڈی (عبدالرحمن. یوسف): بروز جمعرات ١٠/ ستمبر صبح ٩:٣٠/ بجے سے دوپہر ١ / ٣٠ بجے تک شانتی لال سنگھوی آئی انسٹیٹیوٹ،  ممبئی اور الانصار میڈکل ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے مسجد و مدرسہ دینیات پیرانی پارہ بھیونڈی میں موتیابند آپریشن کا مفت علاج کے لیے کمپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس کمپ میں 144/ مرد و خواتین کی آنکھوں کی تشخیص کی گئی ۔جس میں سے آپریشن کے لیے 38/ افراد کو منتخب کیا گیا ۔جس میں سے 18/افراد آپریشن کے لیے مکمل فٹ قرار پائے ۔ان 18/ افراد کا آپریشن شانتی لال سنگھوی آئی انسٹیٹیوٹ،ممبئی مفت میں آپریشن کرے گی ۔انھیں منگل 15/ ستمبر 2026/ء کو SSEI سینٹر دینیات مسجد سے بس کے ذریعے لے جایا جائے گا ۔بدھ کو آپریشن ہوگا ۔ایک انھیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کی صحت اور آپریشن کی گئی آنکھ کی مکمل جانچ کے بعد دوسرے دن جمعرات کو واپس بذریعہ بس دینیات مسجد تک پہنچا دیا جائے گا ۔ اس کمپ میں شانتی لال سنگھوی آئی انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر اور ان معاونین نے 144/ افراد کے آنکھوں کی جانچ کمپیوٹر سے کی ۔آنکھ کا بی پی،موتیابند کی تشخیص،شوگر کی پہچان،اور بی پی کی جانچ چشمہ کے نمبر کی پہچان کی ۔گنیش اگلے،جتندر جادو اور ان کی ٹیم نے صبح سے شام تک لوگوں کی آنکھوں کی تشخیص کی ۔اسی طرح مولانا رئیس ندوی،مولانا عبدالعلم (امام مسجد و مدرسہ دینیات) ، شاہد انور فاروقی (الانصار میڈکل ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر،بھیونڈی) نے اور مدرسہ کے طلبہ و دیگر افراد نے اس کمپ کو کامیاب بنانے میں کافی تعاون کیا ۔ملحوظ رہے کہ یہ کمپ ألا انصار میڈیکل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام منعقد کیا گیا تھا ۔ الانصار میڈکل ویلفیئر سوسائٹی بھیونڈی میں میڈیکل سے جوڑے کمپ کا انعقاد تو کرتے ہیں ہی ساتھ ہی طلبہ کے لیے تعلیمی میدان میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ۔ان کی کاوشوں کو شہر اور بیرون شہر کافی عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے ۔صاحب حیثیت و فراغ دل افراد سے الانصار میڈکل ویلفیئر سوسائٹی کی ہرممکن روپے پیسے سے مدد کرکے نیک کاموں کو انجام دینے کے لئے ان حوصلہ بڑھانے میں آگے آئیں گے ایسی امید کرتا ہوں ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔