اُردو شاعر رحمت اللہ رحمت ؔ حادثے کاشکار
بیدر۔ 20/ستمبر (راست)جناب محمد حسین شرلکپہ کی اطلاع کے بموجب نوجوان شاعر جناب رحمت اللہ رحمت ؔ کل 19/ستمبر ہفتہ کی شام چار بجے ایک سڑک حادثہ کاشکار ہوگئے اور اڑپی کے منی پال اسپتال کے ICUمیں زیرعلاج ہیں۔ کہاجاتاہے کہ اڑپی ضلع کے دھرماور کے پاس ان کی اسکوٹر سڑک کے بازولگی ریلنگ سے ٹکراگئی جس کی بناپر ان کے دونوں ہاتھ متاثر ہوئے ہیں اور پاؤں میں بھی فریکچر ہے۔ جناب محمد حسین دراصل رحمت اللہ رحمت ؔ کے برادر خورد ہوتے ہیں، نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے سبھی سے دعاؤں کی گذارش کی ہے۔اللہ تعالیٰ رحمت اللہ رحمت ؔ کو صحت عاجلہ وکاملہ عطا فرمائے۔ چھ دِن پہلے 13/ستمبر کو بیدر میں منعقد ہوئے کرناٹک اردو اکادمی کے کل ہند مشاعرے میں وہ بحیثیت شاعر شریک تھے۔ جب کہ ہبلی کے مشاعرے میں شریک ہونے والے تھے۔ حادثہ سے متعلق تفصیلات کے لئے 9742024525 پررابطہ کرسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment