محکمۂ اسکولی تعلیم کی نئی سیکریٹری کے طور پر محترمہ جے۔ اِنّوسنٹ دیویا، آئی اے ایس کی تقرری
چنئی، 8 ستمبر 2026: (محمد رضوان اللہ)۔ حکومتِ تمل ناڈو کی جانب سے محکمۂ اسکولی تعلیم میں ایک اہم انتظامی تبدیلی کے تحت محترمہ جے۔ اِنّوسنٹ دیویا، آئی اے ایس کو محکمۂ اسکولی تعلیم کی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
محکمۂ اسکولی تعلیم تمل ناڈو کے اہم ترین سرکاری محکموں میں سے ایک ہے، جس کے تحت سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کی تعلیمی ترقی، طلبہ کی فلاح و بہبود، اساتذہ سے متعلق امور، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مختلف تعلیمی منصوبوں پر عمل درآمد جیسے اہم معاملات انجام دیے جاتے ہیں۔
محترمہ اِنّوسنٹ دیویا، آئی اے ایس کی اس اہم عہدے پر تقرری کو تعلیمی حلقوں، اساتذہ اور عوام کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی انتظامی صلاحیت اور تجربے سے محکمۂ اسکولی تعلیم کے کاموں میں مزید بہتری اور تیزی آئے گی۔
خصوصاً سرکاری اسکولوں کے معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے، طلبہ کے لیے جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے، اساتذہ کے مسائل کے حل، خالی آسامیوں سے متعلق امور، اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تعلیمی منصوبوں کے مؤثر نفاذ کے لیے ان کی قیادت اہم ثابت ہوگی۔
تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد نے محترمہ جے۔ اِنّوسنٹ دیویا، آئی اے ایس کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ان کی قیادت میں تمل ناڈو کے محکمۂ اسکولی تعلیم کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی اور ریاست میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
محترمہ جے۔ اِنّوسنٹ دیویا، آئی اے ایس کو محکمۂ اسکولی تعلیم کی سیکریٹری مقرر ہونے پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔**
Comments
Post a Comment