نسلِ نو کو سوشل میڈیا سے ہٹا کر کتابوں سے جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: سہیل امیر شیخ - حضرت بلال رضی اللہ عنہ ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ کے مختلف مقابلوں میں ہزاروں طلبہ و طالبات کی شرکت


جلگاؤں: (راست)حضرت بلال رضی اللہ عنہ ٹرسٹ کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچانے، طلبہ و طالبات میں سیرتِ رسول ﷺ سے محبت پیدا کرنے اور مطالعہ و تحریر کا ذوق پروان چڑھانے کے مقصد سے سیرت النبی ﷺ کے مختلف مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام 20 ستمبر 2026 بروز اتوار پترکار بھون (پریس کلب)، جلگاؤں میں دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوا، جس میں تقریر، نعت خوانی اور مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
مضمون نویسی کے ضلعی سطح کے مقابلے میں تقریباً 2000 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جبکہ تقریری اور نعت خوانی کے مقابلوں میں 60 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سہیل امیر شیخ صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ نسلِ نو کو سوشل میڈیا کے بے مقصد استعمال سے نکال کر کتابوں، مطالعے اور سیرتِ رسول ﷺ سے جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ محض ایک تاریخی موضوع نہیں بلکہ انسانی زندگی کے لیے مکمل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ نئی نسل کو رسول اکرم ﷺ کے اخلاق، کردار، عدل، رحمت اور انسانیت سے محبت کے پیغام سے واقف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
امیر صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں اور نوجوانوں میں اظہارِ خیال، مطالعہ، تحریر اور مثبت فکر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی دینی و تہذیبی شناخت سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 مضمون نویسی کے مقابلے کے نتائج : 
مضمون نویسی کے ضلعی سطح کے مقابلے میں پہلے گروپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں:
1۔ محمد علی سہیل امیر شیخ
2۔ میر احمد علی نوید علی
3۔ زویا فاطمہ
جبکہ دوسرے گروپ میں:
1۔ محمد وسیم شیخ
2۔ اہلم کوثر شیخ
3۔ اشامیرہ شیخ انس
4۔ محمد یونس
نے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
تقریری مقابلہ : 

تقریری مقابلے میں:
اول: صہیب جاوید سید
دوم: محمد وسیم شیخ
سوم: ام ہانی باغبان
نے پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں جج کے فرائض مفتی آصف نے انجام دیے۔

 نعت خوانی کے مقابلے کے نتائج :
نعت شریف کے مقابلے میں:
اول: عائشہ آصف پٹیل
دوم: رہنما ناز محمد عمران باغبان
نے کامیابی حاصل کی۔
مقابلوں میں کامیاب ہونے والے تمام فاتحین کو شیلڈ، ٹرافی، کپ اور اسکول بیگ سے نوازا گیا، جبکہ تمام شرکاء کو قرآنِ مجید، نقد رقم اور سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔
پروگرام کی صدارت رفیق میمن نے کی۔ انعامات کی تقسیم سہیل امیر شیخ صاحب اور مہمانانِ خصوصی آباصاحب دلیپ پاٹل، لکشمن دادا پاٹل، نیلیش جیرام بوہرا، پروفیسر ڈاکٹر رفیق جمیل شیخ اور پروفیسر یونس سر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
پروگرام کی نظامت ایڈووکیٹ سلیم شیخ اورافتخار سر نے انجام دی۔
آخر میں تنظیم کے صدر عقیل پہلوان اور عرفان باغبان نے تمام مہمانان، شرکاء، طلبہ و طالبات، والدین اور پروگرام کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
صدر :
حضرت بلال رضی اللہ عنہ ٹرسٹ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔