بیاد مرحوم بشیر پرواز صاحب ریاستی سطح کا ادبی ایوارڈ ہر سال کل ہند اردو ادبی کانفرنس کی جانب سے دیا جائے گا۔ عمر خان بیریا صاحب


شولاپور : (راست) کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کے زیر اہتمام منعقد مرحوم بشیر پرواز صاحب کے تعزیتی اجلاس میں کانفرنس کے صدر ایڈووکیٹ عمر خان بیریا صاحب نے مرحوم بشیر پرواز صاحب کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے ہر سال بیاد مرحوم بشیر پرواز صاحب ایک ریاستی سطح کا ادبی ایوارڈ دیا جائے گا۔
    تعزیتی اجلاس میں مرحوم بشیر پرواز صاحب کے بھائی جناب میر افضل میر، فرزند بشیر پرواز صاحب نعمان صاحب آپ کے بہنوئی جناب بشیر احمد انڈیکر صاحب آپ کے بھانجے جاوید منگلورے صاحب موجود تھے۔
     اس تعزیتی اجلاس میں پرواز صاحب کے قریبی ساتھی عبدالغفار شیخ صاحب نے کہا کہ پرواز کی شخصیت ایسی ہے کہ ہر کوئی آپ سے فیض حاصل کیا ہے۔ایسی عہد ساز شخصیت کو کھونے کا بہت افسوس ہے۔ تعزیتی تاثرات پیش کرنے والوں میں بہت اہم شخصیات شامل رہی جن میں جناب ریاض احمد ولسنگکر سر، جناب محمد رفیق خان صاحب، جناب ناصر الدین الندکر سر، جناب محمد شفیع کیپٹن سر، جناب جاوید استاد سر، جناب عرفاں کاریگر، جناب ایوب نلامندو صاحب، جناب حیوم قریشی صاحب، جناب میر افضل میر صاحب نے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ نے حضرت بشیر پرواز صاحب کی عظمت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔جناب نعمان بشیر پرواز صاحب نے بھی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور حضرت پرواز کی شخصیت بحیثیت والد محترم کسطرح آپ کی تربیت کی اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ نے ادبی، سماجی، اور تعلیمی خدمات انجام دیتے ہوئے کبھی ہماری تربیت سے غافل نہیں رہے۔
   اس اجلاس کی نظامت اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے فرمائی اس تعزیتی اجلاس میں محترمہ مہ جبین ملا آپا، جناب محمد رفیق نلامندو سر، جناب ہارون بندوق والا سر، جناب اقبال باغبان صاحب اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔