ضلعی اخبارات کے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ - ضلعی اخبارات کے ایڈیٹرس کی اسوسی ایشن کی جانب سے کمشنر محکمہ اطلاعات سے نمائندگی۔
بنگلور 8 ستمبر : چھوٹے اور ضلعی اخبارات کی ریاستی اسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد نے محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ حکومت کرناٹک سے چھوٹے اور ضلعی اخبارات کو ملنے والے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں مناسب اضافہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے اسوسی ایشن کے ریاستی صدر منجوناتھ کی زیر قیادت وفد نے آج وارتا سودھا انفینٹری روڈ بنگلور میں کمشنر محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ حکومت کرناٹک ایم این انوچھییت آئی پی ایس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں یادداشت پیش کی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ 2013 کی اشتہارات پالیسی کے مطابق ہر 2 سال چھوٹے و ضلعی اخبارات کو دیئے جانے والے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں 12 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیئے لیکن 2014 سے 2020 تک سرکاری اشتہارات کے نرخئ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا مسلسل احتجاج کے بعد 2021 میں سرکاری اشتہارات کے نرخ میں اضافہ کیا گیا تب سے آج تک یعنی پچھلے 5 سالوں کے دوران چھوٹے اور ضلعی اخبارات کو دیئے جانے والے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے یادداشت میں بتایا گیا ہے کہ نیوز پرنٹ اور پرنٹنگ مٹریلس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ان حالات میں چھوٹے و ضلعی اخبارات سخت مالی بحران سے دوچار ہیں کمشنر محکمہ اطلات و عوامی رابطہ حکومت کرناٹک سے سرکاری اشتہارات کے نرخ میں فوری اضافہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا یادداشت میں اشاعت کے 25 سال مکمل کرنے والے چھوٹے اور ضلعی اخبارات کو سینیاریٹی کی بنیاد پر حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اشتہارات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے یادداشت میں خانگی ایڈورٹائزمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے بلس کی ادائیگی میں غیر ضروری و بیجا تاخیر کرنے کی بھی شکایت کی گئی وفد میں موہن کلکرنی ریاستی جنرل سیکریٹری آنند پی منور ریاستی نائب صدر سریش ایچ سی ریاستی سیکریٹری عزیز اللہ سرمست ضلعی صدر گلبرگہ رمیش انگدال ضلعی صدر گدگ پر بھو گوتم ضلعی صدر ہاویری لکشمن کولار ساتوشی گدگ گرو راج کلکرنی ریاستی رکن عاملہ گلبرگہ چندر کانت ہاؤنور ضلعی جنرل سیکریٹری گلبرگہ سریش ایچ سی ریاستی سیکریٹری بی آر وجئے کمار وڈیر ڈائریکٹر راجو ایم ریاستی سیکریٹری شامل تھے قبل ازیں ایم این انوچھییت کمشنر محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ حکومت کرناٹک کو چھوٹے و ضلعی اخبارات کی ریاستی اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی
Comments
Post a Comment