استاذ کی عظمت - ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک۔
استاذ کی عظمت -
ازقلم : مہرالنّساء مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک۔
ہم کو علم و ہنر سکھاتے ہیں
راہِ منزل بھی وہ دکھاتے ہیں
جب بھی آتی ہے کوئی مشکل تو
حوصلہ پیار سے بڑھاتے ہیں
دور ذہنوں سے خامیاں کر کے
ڈھنگ جینے کا وہ سکھاتے ہیں
خود جلے ہیں چراغ کی صورت
ہم کو روشن جہاں بناتے ہیں
ان کے نقش قدم پہ چل کر ہم
اپنی پہچان خود بناتے ہیں
کیوں نہ عزت کریں بھلا انکی
وہ ہمیں آدمی بناتے ہیں
مبتلا غم میں دیکھ کر ہم کو
صبر کرنا ہمیں سکھاتے ہیں
ان کو استاذ کہتے ہیں مہروؔ
جو ہمیں آینہ دکھاتے ہیں
مہرالنّساء مہروؔ۔بیجاپور کرناٹک
Comments
Post a Comment