ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول، عمرکھیڑ میں 'یومِ اساتذہ' اور 'خود نظم و ضبط (خود حکمرانی) کا دن' پرجوش ماحول میں منایا گیا


عمر کھیڑ : 5ستمبر 2026 : (نامہ نگار عثمان احمد) زیرسرپرستی و صدارت راحت روشن انصاری (صدر مدرس و کیندر پرمکھ)، 5 ستمبر 2026ء کو 'ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو اپر پرائمری گرلز اسکول، عمرکھیڑ' میں یومِ اساتذہ کے موقع پر 'خود نظم و ضبط کا دن' (سیلف گورننس ڈے) نہایت جوش و خروش اور پر مسرت ماحول میں منایا گیا۔

صبح کا آغاز ہوتے ہی اسکول کا منظر بدل چکا تھا۔ کل تک جو طالبات بینچوں پر بیٹھ کر سبق سنتی تھیں، آج وہ معلمہ کے روپ میں باوقار انداز کے ساتھ بلیک بورڈ کے سامنے کھڑی تھیں۔ طالبات نے اپنی شاندار تدریسی صلاحیتیوں، دلنشین اندازِ گفتگو اور جماعت پر مکمل قابو رکھ کر ہر کسی کو حیران کر دیا۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا گویا واقعی تجربے کار اساتذہ درس و تدریس میں مصروف ہوں۔ طالبات نے اپنے اساتذہ کی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے احترام و عقیدت کے ساتھ انہیں 'قلم' کا تحفہ پیش کیا، تو ہر استاد کا چہرہ فخر سے کھل اٹھا۔
اس تقریب کا سب سے پرکشش اور نمایاں پہلو زینب پروین امجد خان اور الینہ مجاہدالین خطیب نے صدر مدرس کے فرائض انجام دیے ۔ طالبات کی جانب سے کی گئی تدریس رہی۔ طالبات نے بطورِ معلمہ اپنی ذمہ داریوں کو نہایت عمدگی سے نبھایا، جماعت میں بہترین نظم و ضبط برقرار رکھا اور مؤثر طریقے سے درس و تدریس کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طالبات نے اپنے تمام اساتذہ کے تئیں گہرے احترام اور ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحفے کے طور پر 'قلم' پیش کیے۔
تقریب کی صدارت فرما رہے اسکول کے صدر مدرس اور کیندر پرمکھ جناب راحت روشن انصاری نے اپنے صدارتی خطبے میں طالبات کو مستقبل کے چیلنجز، ان کے حل اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے نمایاں اور بلند مقام حاصل کرنے کے بارے میں نہایت قیمتی رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر اسکول کے دیگر اساتذہ جناب زبیر احمد خان نذیر محمد خان، جناب اکرام اللہ خان کرامت اللہ خان، جناب نواب خان امان اللہ خان اور جناب شیخ عثمان شیخ احمد جنید ایاز احمد اظہر مختار احمد، صائمہ بتول منصور الدین نواب، شیرین ناز حیدر عقیل خان، شائستہ بیگم سید قیوم، اور نفیسہ بیگم شیخ عقیل نے طالبات کی اس کاوش اور تدریسی مہارت کی دل کھول کر سراہنا کی۔ انہوں نے طالبات کو کامیابی کے گر بتائے اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
نگر پریشد اور ایجوکیشن کمیٹی کے ذمہ داران جناب شیخ رسول، شیخ واحد (تعلیمی صدر)، ڈاکٹر اجے کرواڈے (چیف آفیسر، نگر پریشد عمرکھیڑ)، جناب نتن چوان (ڈپٹی چیف آفیسر) اور تمام ایجوکیشن کمیٹی کا خصوصی تعاون اور رہنمائی حاصل رہی۔
اس کے ساتھ ساتھ اسکول مینجمنٹ کمیٹی (SMC) کی صدر یاسمین بانو محمد خشتر اور نائب صدر محمد ارشاد عبد الستار کی قیادت میں ممبران: ممتاز خان، غوث خان، سیما بی، آمنہ ثروت، مجاہد الدین خطیب، فیروز احمد، امجد خان، نسرین بی، رخسار بیگم، شیخ عمران، فرزانہ بیگم، سید رحیم، زینیت پروین اور شیخ عثمان نے موجود رہ کر طالبات کی ہمت افزائی کی۔
اساتذہ و اسٹاف کی انتھک محنت:
تقریب کی کامیابی میں اسکول کے اساتذہ و عملہ — نواب خان، زبیر احمد خان، شمیم بانو، شائستہ بیگم، اکرام اللہ خان، نفیسہ بیگم، صائمہ بتول، کاشف احمد، شیخ عثمان، جنید ایاز، احمد، شیرین ناز، فرحانہ بیگم، شیخ مستان، نازنین عقیل میاں، شاہدہ بیگم، بشریٰ زرین، شیخ مہتاب، ارسلان الدین، فیضان خان پیر خان اور زیب النساء بیگم نے اہم کردار ادا کیا۔
اس پروگرام میں اساتذہ کے فرائض انجام دینے والے تمام طالبات کو جنید ایاز احمد اظہر مختار احمد مدرس نے تدریسی گر سکھائے اور پورے پروگرام کی مکمل کوریج کی مستقبل میں اسکول کے اندراج کے لیے ۔
تقریب کا اختتام نہایت باضابطہ اور پروقار ماحول میں ہوا۔ آخر میں تقریب میں موجود تمام حاضرین اور حصہ لینے والی طالبات کا شکریہ جناب شیخ عثمان شیخ احمد نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔