کرناٹک مسلم کونسل کی جانب سے جناب عبدالمنان سیٹھ کو مبارکباد
بیدر، 25 ستمبر : (راست) کرناٹک مسلم کونسل کے ایک وفد نے آج مدرسہ جامعہ ہاشمیہ، بیدر میں جناب عبدالمنان سیٹھ کو بیدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی اور شال پوشی و گلپوشی کے ذریعے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کرناٹک مسلم کونسل اور موومنٹ آف جسٹس کے اراکین نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ضلع بیدر کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔
تقریب میں غالب ہاشمی، محمد اسماعیل صاحب بودگی، خلیل صاحب مرکھل، سید مبشر علی عرف ابو، محمد افروز، رئیس بہمنی، سید حوضائف، شاداب رفیع، ڈاکٹر معراج اور ایڈوکیٹ سرفراز ہاشمی سمیت شہر اور مختلف تعلقہ جات کی سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔
Comments
Post a Comment