اٹلی میں جا معہ ہمدرد یونیورسٹی کو اعزاز ملنا قابل فخر کارنامہ : پر وفیسر سعید احمد


نی دہلی (ٹیلیفونک رپورٹ: ٹی این بھا رتی)  دور جدید میں جہاں سا یننس اور ٹیکنالوجی نے مہلک امراض کے علاج میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے وہاں دوسر ی طرف یو نانی اور آ یور ویدک جڑی بو ٹیوں میں بھی بیماری کو جڑ سے ختم کر نے کی صلاحیت موجود ہے ۔ نہ صرف اندرونی ملک 
 بلکہ بیرونی ممالک میں بھی یو نا نی اور آ یور ویدک 
طریقہ علاج کے لیے راہ ہموار ہوئی ہے ۔ اس سلسلہ میں 1990 میں مختلف اقسام کی ادویات کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے فرانس میں 
انٹرنیشنل سو سا یٹی فار
ایتھنو فار ما کلو جی 
(International Society for Ethnopharmocology : 
I S E ) کی داغ بیل ڈالی گذشتہ پچیس برس سے سو سا یٹی جڑ ی بو ٹیوں سے تیار کردہ ادویات اور علاج کی تر قی کے لئے کوشا ں ہے۔ 
ا مسال I S E کی 25 ویں بین الاقوامی کانگریس کی چہا ر رو زہ تقریب 14تا 17ستمبر 2026 اٹلی میں منعقد ہوئی ۔ 
اس موقع پر جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے سینئر آف ایکسیلینس ان یو ‌نا نی میڈ یسن کے ڈائریکٹر پروفیسر سعید احمد نے بحیثیت مقرر
گردوں کے پرانے مرض کے مد نظر بعنوان میٹا بو لومکس پر مبنی گردوں کے دایمی امراض کے لیے طب یونانی کی سا ینسی تو ثیق 
 *Metabolomics* *Based* *Scientific* *validation* of *unani* *Medicine* مقا 
لہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کے روایتی طریقہ علاج بلخصوص یو نا نی اور آ یور ویدک ادویات میں گر دوں کے پرانے سے پرانے مرض کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ 
انہوں نے حکومت ہندکے 
آ یوش پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سرکار نے آ یوش سسٹم میں یو نا نی اور 
آ یور ویدک کو بھی شامل کیا ہے ۔ جا معہ ہمدرد یونیورسٹی کی لیبارٹر یز میں آ یوش طر یقہ علاج کے تحت وسیع پیمانے پر تحقیق و مشا ہدہ کا کام جاری ہے ۔ تا کہ گردے کی بیماری پر ہر ممکن قا بو پا یا جا سکے۔ 

علاوہ ازیں پرو فیسر سعید احمد کی سر پرستی میں پی ایچ ڈی کے دو تحقیق کاروں 
محمد ریاض عالم اور محمد آفتاب عالم کو انعام و اکرام سے نوازا گیا ۔ یاد رہے ریسرچ اسکالر محمد ریاض عالم نے مصوری میں 
 Best Poster Award ے نقدی رقم اور سند حاصل کی ریسرچ اسکالر ریاض عالم نے اپنے پوسٹر میں تحقیق کے مد مقابل سا ینسی انکشافات کو دلکش انداز میں پیش کیا ۔ جبکہ پی ایچ ڈی اسکالر آ فتاب عا لم نے 
I S E Travel Grant
Award حاصل کیا ۔
یہ انعامات اس بات کی تصدیق ہے کہ گلو بل سطح پر یو نا نی طر ‌‌یقہ علاج ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ 
          اٹلی سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید احمد نے مسرت آمیز لہجے میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کی صلاحیت کے عوض انعام و اکرام ملنا قابل فخر کارنامہ ہے ۔راقم ا لحروف کے ایک سوا ل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزارت آیوش حکومت ہند کی بدولت نسل نو کو خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ بھارت سرکار یو نا نی اور آ یور ویدک علاج کے لیے سنجیدہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جا معہ ہمدرد یونیورسٹی کے سینئر آف ایکسیلینس ان یو نا نی میڈ یسن شعبہ بہتر سے بہتر علاج کے لیے عمل پیرا ہے ۔ 

نوٹ = یہ خاص خبر
پر وفیسر سعید احمد کے ساتھ آن لائن گفتگو کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔