خواجہ بندہ نواز اردو ہائی اسکول سولاپور کی صدر مدرس محترمہ شاہدہ بیگم جاوید احمد لالکوٹ کو مثالی صدر مدرس کا اعزاز


سولاپور: 5ستمبر 2026 بروز سنیچر (عظمٰی آدم صاحب خيردی)  مدرسہ خواجہ بندہ نواز اردو ہائی اسکول، مجریواڑی ، سولاپور کی صدر مدرس محترمہ شاہدہ بیگم جاوید احمد لالکوٹ کو کل ہند اردو ادبی کانفرنس کی جانب سے ’’بہترین صدرِ مدرس‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ اُنہیں مثالی تعلیمی خدمات اور بہترین انتظامی کارکردگی کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ باوقار ایوارڈ 5 ستمبر 2026 کو یو۔این۔بیریا ایجوکیشنل سینٹر، لشکر، سولاپور میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب کے دوران جناب دلیپ راؤ مانے صاحب کے دستِ مبارک سے پیش کیا گیا۔
تقریب میں ممتاز صدرِ مدرسہ اور مثالی مدرس کے لیے اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
محترمہ شاہدہ بیگم کی اس کامیابی پر خواجہ بندہ نواز اردو ہائی اسکول کے صدر نسیمہ لالکوٹ، تمام اساتذہ عظمیٰ خيردی، شاہین علیم ،فہمیدہ ابدالرزاق،شیخ شاہجہاں ، جاوید احمد لالکوٹ ، سیکریٹری سمیر بڑے پیر،تمام طلبہ، اسکول انتظامیہ اور سرپرستوں نے دلی مبارکباد پیش کی۔ ان کے اس اعزاز سے نہ صرف اسکول بلکہ سولاپور شہر کا نام بھی روشن ہوا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔