الجامعۃ الحنفیہ والرضویہ ، بیگم پیٹھ شولاپور میں جشنِ میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی مناسبت سے بین المدارس تقریری مقابلے کا شاندار انعقاد۔
سولاپور (راست) الجامعۃ الحنفیہ والرضویہ ، بیگم پیٹھ شولاپور میں 12 ستمبر 2026 بروز سینچرجشنِ میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی مناسبت سے بین المدارس تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا . جلسہ الحاج زاہد علی خان اقبال صاحب کی صدارت میں جناب کلام سیٹھ صاحب کی خصوصی موجودگی میں عمل میں آیا . جامعہ کے صدر الحاج امجد حسین سالار صاحب , سیکرٹری فیض انعامدار اور عمر فاروق سالار صاحب نے مہمانوں کا شال پوشی سے استقبال کیا. اور انہیں کے دستِ مبارک سے اسناد تقسیم کئے گئے .
جلسے میں خزانچی محمد یاسین خلیفہ , مولانا عبدالغفور شیخ صاحب, حافظ باقر صاحب , حافظ اشتیاق احمد صاحب , حافظ ایصال الدین , رضوان شیخ ، قطب الدین شیخ مولانا انور رضا مصباحی صاحب اور دیگر عاشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی تھے
اوّل انعام نقد 3000 روپئے گھڑی اور کتابوں کا سیٹ : محمد توقیر حمیدالرحمن نے حاصل کیا ,
دوم انعام نقد 2000 روپئے گھڑی اور کتابوں کا سیٹ : التمش قریشی نے حاصل کیا
سوم انعام نقد 1000 روپئے گھڑی اور کتابوں کا سیٹ : محمد فیضل فردوس مرزا نے حاصل کیا , اس کے ساتھ ساتھ ترغیبی دو انعامات ا) نقد 500 روپئے اور کتابوں کا سیٹ : عبدالرزاق ملا نے 2) نقد 500 روپئے اور کتابوں کا سپٹ : علی چاند شیخ نے حاصل کیا .اسی طرح سے مقابلے میں شریک تمام طلبہ کو ایک کتاب بطورِ تحفہ دی گئی .
جلسے کی نظامت مولانا ارشد علی نجمی ثقافی اور مولانا اعجاز احمد قریشی نے کی .ججز کے فرائض ڈاکٹر احتشام نداف سر , محمد عرفان کاریگر سر اور الیاس شیخ سر نے بخوبی انجام دیے , رسمِ شکریہ آرگنائزر ناصر الدین الند کر اشرفی نے ادا کیا
Comments
Post a Comment