ہتیش بھکت کی وظیفہ یابی پر ان کی خدمات کو حیدرعلی نے پیش کیا خراج تحسین۔


بیدر۔ 31/اگست (محمدیوسف رحیم بیدری) ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف انگلش برائے ساؤتھ انڈیا (RIESI)بنگلور ایک ایساادارہ ہے جو اِن سرویس گورنمنٹ انگریزی ٹیچرس کو تربیت دیتا ہے۔ ریاست کرناٹک کے تمام ریسورس پرسن کی تربیت بھی RIESIکیاکرتاہے۔ وہاں کے انگریزی کے فیکلٹی ڈاکٹر ہتیش بھکت کی وظیفہ یابی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جناب حیدرعلی سوداگر ECOبرائے دفترBEOبیدر نے کہاکہ میں سال  2009؁ء سے اس ادارے میں زیر تربیت رہاہوں، ہتیش بھکت سر، دراصل ہم طلبہ کو قریب کرکے بات کرتے تھے۔ کینٹن میں ملاقات ہوتی تو سنجیدہ رہتے تھے۔ جب کہ کلاس میں زیرتربیت اساتذہ سے وہ بے حد ملنسار رہاکرتے تھے۔ کسی استفسار پر ریفرنس کے ساتھ بتادیاکرتے تھے۔ تمام مذاہب کے بارے میں اورخصوصاً پیغمبروں اور حضور ﷺ کے بارے میں عمدہ الفاظ اور صاف ستھرے جذبات کے ساتھ فصیح وبلیغ انگریزی میں ذکر کرتے تھے۔ لیکچرر کے دوران اردو شعروشاعری کااستعمال بھی کرتے تھے۔ اردو املا بھی ایک دفعہ سکھایاتھا۔ناگربھاوی میں رہتے تھے۔ کرایہ پر فلیٹ لئے ہوئے تھے۔ادارے کے سینئر فیکلٹی میں ان کاشمار ہوتاتھا۔ ان کاتعلق آسام سے ہے۔ میں ان کی وظیفہ یابی پردُکھ بھی محسوس کررہاہوں اور خوش ہوں کہ ایسے قابل اور دانشور فیکلٹی نے ہماری تربیت کی۔میں ان کی باقی لائف کے لئے دعاگوہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔