حادثاتی اموات اور مسلم نوجوان - ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔
حادثاتی اموات اور مسلم نوجوان -
ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔
دین اسلام کی تعلیمات سے واقفیت اور جانکاری اور اسپر عمل پیرا ہوناہی سارے مسائل کا حل ہے اسلئے کہ یہ دین فطرت ہونیکی وجہ انسانی جذبات خیالات اور خواہشات کی صحیح رہبری ترجمانی اور رہنمائی کرتا ہے اور انسان کو اپنی حیثیت اور اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہداریوں کا احساس دلاتا ہے اور اسکا جوابدہ بناتا ہے اور دنیا کے باقی کسی مذھبی یا حکومتی قانون کے اندر اتنی صلاحیت نہیں ھیکہ وہ کسی انسان کو امانتدار ذمہدار بنائے اسلئے دین اسلام کے اندر تعلیم کی بڑھی اہمیت ہے اور وحی کی ابتدا بھی تعلیم کے حکم سے ہوتی ہے اور آپﷺ نے بھی ہر مسلمان مردو عورت پر بقدر ضرورت تعلیم کے حصول کو فرض و ضروری قرار دیا اسلئے کہ تعلیم و جانکاری کے بغیر انقلاب و تبدیلی ممکن نہیں
اللہ تعالی نے ہی انسان کو وجود و زندگی عطا فرمائی ہے انسان کا اس پر کوئی اختیار نہیں بلکہ یہ اللہ تعالی کی بخشش و عطا کا مظہر ہے اسلئے انسان کو ہروقت اسکا احساس رہنا چاہئے کہ میرا وجود اور میری زندگی اللہ تعالی کی بخشش و عطا ہے اور اللہ تعالی نے ہماری جانوں کو جنت کے بدلے خرید لیا ہے جیساکہ قرآن کریم میں ارشاد ہے
بے شک اللہ تعالی نے مومنین سے انکی جانوں اور مالوں کو جنت کے بدلے خرید لیا ہے یعنی اب عارضی طور پر بھی انکے مالک نہیں رہے بلکہ یہ چیزیں بطور امانت ہمارے سپرد اور حوالے کی گئی ہیں جنکی اللہ تعالی کے حکم کے مطابق حفاظت کرنا اور انکو ضائع ہونے سے بچانا یہ انسان کی ذمہداری ہے ورنہ کوتاہی اور لاپرواہی کی وجہ سے خیانت کا مرتکب ہوگا اور مجرم اور گنہگار قرار دیا جائیگا اسلئے دین اسلام میں ایسی تمام چیزیں ناجائز اور حرام قرار دی گئیں جو انسان کی صحت و تندرستی اور عقل و فہم کو متاثر کرتی ہوں یا انسان کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہوں
اللہ تعالی فرماتے ہیں
اور اپنے ہاتھوں اپنے آپکو ہلاکت میں مت ڈالو
اسلئے شریعت نے ہر نشہ والی چیز کو شراب قرار دیکر اسکے استعمال کو ناجائز اور حرام قرار دیا ہے اسلئے کہ یہ انسان کو جسمانی طورپر نقصان پہنچانے کیساتھ اسکے عقل و فہم کو متاثر کرتی ہیں اور انسانوں کو حیوانوں کی صفوں میں کھڑا کردیتی ہیں اسلئے کہ انسان اور حیوان کے درمیان فرق اور امتیاز عقل و فہم کے ذریعے ہوتا ہے اسلئے شریعت میں شراب کے پینے پر سزا بھی رکھی گئی ہے اور کچھ دنوں کےلئے اسکی نماز اللہ تعالی کی بارگاہ میں قبول نہ ہونیکی وعید بھی سنائی گئی ہے
باقی آئندہ
مولوی شبیر عبدالکریم تانبے
Comments
Post a Comment