انڈین فورم فار ایجوکیشن ٹیم کی سفیر ہند سے ملاقات- کمیونٹی مسائل پر گفتگو۔


کے این واصف : ریاض کی فعال تعلیمی و سماجی تنظیم “انڈین فورم فار ایجوکیشن IFE کی ٹیم نے سفیر ہند برائے سعودی عرب عزت مآب وپل سے ملاقات کی۔ 
فورم کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق IFE کے وفد نے سفارت خانہ ہند ریاض میں ہوئی اس ملاقات میں سفیر ہند سے سماجی ترقی اور تعلیمی مسائل وغیرہ پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ وفد نے سفیرِ ہند کو تنظیم کی سرگرمیوں سے بھی واقف کرایا۔ وفد نے اس موقع پر نیشنل ایجوکیشن پالیسی (NEP)سے مطابق شعور بیداری اور عوامی آگہی پر بھی زور دیا۔ کیونکہ معلومات کی کمی کی وجہ سے سعودی میں برسرے کار این آر آئیز مختلف مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران مملکت میں غیرمقیم ہندوستانی طالبہ کی اعلٰی تعلیم کے مسائل بھی زیر بحث رہے۔ 
IFE کے وفد میں ڈاکٹر دلشاد احمد صدر، جناب شہزاد صمدانی، جناب سلمان خالد بخش نائب صدور اور ارکین شہزاد خان، ارشد جاوید خان اور جاوید احمد شامل تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔