انٹر اسکول کوئز مقابلے میں الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی ٹیم کو دوم انعام


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصاری) الفلق ہائی اسکول، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام بدھ، 16 ستمبر 2026 کو چھٹے انٹر اسکول کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا موضوع ’’جنگِ آزادی اور مسلمان‘‘ تھا، جس میں شہر کے مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔
الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی جانب سے انصاری ابی محمد علی حسن (جماعت ہشتم)، محمد شہباز سجاق علی اور شیخ ناصر محمد لاریب (جماعت نہم) پر مشتمل ٹیم نے مقابلے میں شرکت کی اور ادارے کی مؤثر نمائندگی کی۔
الحمد ہائی اسکول کے طلبہ نے اپنی وسیع معلومات، حاضر جوابی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کا دوسرا انعام حاصل کیا۔ طلبہ کی اس کامیابی میں ان کی رہنمائی کرنے والی اساتذہ محترمہ شہناز صاحبہ اور محترمہ بنارسی رخسانہ صاحبہ کا بھی اہم کردار رہا۔
طلبہ کی اس نمایاں کامیابی پر الحمد ایجوکیشن سوسائٹی کی مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور جملہ اساتذہ نے کامیاب طلبہ اور رہنما اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔