بی۔ایڈ انٹرن شپ کی اختتامی تقریب اور منتھ اینڈ ایکٹیویٹی کا انعقاد۔


بی۔ایڈ انٹرن شپ کی اختتامی تقریب اور منتھ اینڈ ایکٹیویٹی کا انعقاد۔
مولانا عبد الکلام آزاد اردو ہائی اسکول میں ایس ایس اے کالج اف ایجوکیشن سولاپور کے بی۔ایڈ انٹرن شپ کی اختتامی تقریب اور منتھ اینڈ ایکٹیویٹی کا انعقاد


سولاپور (راست) بی۔ایڈ انٹرن شپ کے سلسلے میں مولانا عبد الکلام آزاد اردو ہائی اسکول میں ایک ہفتہ کامیابی کے ساتھ تدریسی اور تعلیمی سرگرمیاں انجام دینے کے بعد ایک باوقار اختتامی تقریب، منتھ اینڈ ایکٹیویٹی اور تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر بی۔ایڈ انٹرن شپ کے اردو گروپ نے اسکول میں ایک ہفتہ تدریسی خدمات انجام دیں۔ انٹرن شپ کے دوران گروپ کے اراکین نے جماعت پنجم سے نہم تک کے طلبہ و طالبات کو تدریس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف جماعتوں میں مقابلوں اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا۔ اسی سلسلے میں اسکول کی Month End Activity بھی منعقد کی گئی۔
تقریب کی صدارت مولانا عبد الکلام آزاد اردو ہائی اسکول کے محترم ہیڈ ماسٹر  عرفان کیرول صاحب نے فرمائی، جبکہ بی۔ایڈ اردو گروپ کی انٹرن شپ کی رہنمائی ڈاکٹر نسیم عرب صاحبہ نے فرمائی۔تقریب کی نظامت ڈاکٹر چوبدار صدف آرا نے نہایت خوش اسلوبی اور عمدگی کے ساتھ انجام دی۔اختتامی تقریب میں مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسکول کے محترم ہیڈ ماسٹر صاحب کی گل پوشی کی گئی، اسکول کو یادگاری تحفہ پیش کیا گیا اور اسکول کے اساتذۂ کرام کو پھول پیش کرکے ان کی محبت، تعاون اور رہنمائی پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔
اس پروگرام میں قاضی بلال اور منیّار فاطمہ نے اپنے تاثرات پیش کیے اور انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور اسکول انتظامیہ، اساتذۂ کرام اور طلبہ و طالبات کی جانب سے ملنے والے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
صدرِ تقریب، محترم ہیڈ ماسٹر صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام بی۔ایڈ انٹرن شپ ٹیچرز کی محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دی جانے والی تدریسی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔
اس پروگرام میں بی۔ایڈ انٹرن شپ گروپ کے دیگر اراکین شیخ تحسین، بیگ رحمۃ النساء، اور ثانیہ  مجاور بھی شریک رہے اور انہوں نے پروگرام اور مختلف سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ آخر میں رسمِ شکریہ محترمہ عظمیٰ پٹھان نے ادا کی۔ انہوں نے صدرِ تقریب، محترم ہیڈ ماسٹر صاحب، ڈاکٹر نسیم عرب صاحبہ، اسکول کے تمام اساتذۂ کرام، طلبہ و طالبات اور بی۔ایڈ انٹرن شپ گروپ کے تمام اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ یہ اختتامی تقریب اور منتھ اینڈ ایکٹیویٹی بی۔ایڈ انٹرن شپ گروپ اور مولانا عبد الکلام آزاد اردو ہائی اسکول کے لیے ایک یادگار اور کامیاب پروگرام ثابت ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔