غزل - ازقلم : عامر سکندر نصیرآبادی، ضلع رائے بریلی یو پی۔


 
غزل - 
ازقلم : عامر سکندر نصیرآبادی، ضلع رائے بریلی یو پی۔ 

بزمِ شاعر اردو ہماری روح ہے کہ مصرع طرح پر

آنکھ بھر آئی نورِ خدا دیکھ کر
دم بِخود ہے یہ خود آئینہ دیکھ کر

لوگ ایمان لانے لگے خوش ہوۓ
دوستو چہرۂ مصطفیٰ دیکھ کر

گل محبت کے ہر سو مہکنے لگے
زینتِ حسنِ صلے علٰی دیکھ کر

پھر پھٹی رہ گئ آنکھ بو جہل کی 
اپنی مٹھی میں ہی معجزہ دیکھ کر

نور سے نور کا سامنا ہو گیا
عقل حیراں ہے یہ واقعہ دیکھ کر

آسماں پر فرشتے بھی غمگین تھے
مشکلاتِ شہہ کربلا دیکھ کر

تھک گئ ہیں بہت آج آنکھیں مری
سو گئیں پھر ترا راستہ دیکھ کر

منزل شوق پر تھا پہنچنا انہیں
"لوگ ٹھرے نہیں حادثہ دیکھ کر"

وہ جنہیں بغض ہے شخصیت سے مری
چل رہے ہیں مرا نقش پا دیکھ کر

محوِ حیرت ہیں سب نکتہ چیں آج بھی
اے سکندر ترا مرتبہ دیکھ کر

 عامر سکندر نصیرآبادی، ضلع رائے بریلی یو پی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔