اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول جلگاوں میں جلسۂ سیرت النبیﷺ اور انعامات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد۔
جلگاؤں:(سعید پٹیل)2, ستمبر 2026 اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام بی۔ایم۔جین اردو پرائمری اسکول میں جماعت اول سے جماعت چہارم تک کے طلبہ کے لیے حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے موضوع پر تقریر و نعت خوانی کا پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں 13 طلبہ نے حصہ لیا۔جنھیں اسکول کی طرف سے ٹرافی سے نوازا گیا ۔اسی طرح اسکول میں ہوۓ ادارۂ امتحان دینیات،مہعد ملت،مالیگاؤں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اسی طرح*مفتاح النجاہ*کتاب پر مبنی اسکولی سطح پر لیا گیا امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا ۔
اس تقریب کی صدارت اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے فرمائی۔ جبکہ مہمانوں میں سوسائٹی کےجوائنٹ سیکریٹری جناب عبد الرشید شیخ سر، اسکول کمیٹی کے چیئرمین جناب ایس۔ایم ظفر سر، اقرا آئی ٹی آئی کے چیئرمین جناب عبد المجید زکریا صاحب، سوسائٹی کے لائف ممبرجناب انیس شیخ سر اور توصیف عبدالرشید شیخ وغیرہ موجود تھے۔
مہمانوں کا استقبال اسکول ھذا کے صدر مدرس اسلم خان سر نے کیا۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر طلباء وطالبات نے حضرت محمد ﷺ کی مکمل سیرتِ طیبہ پر مبنی شاندار تقاریر و نعت پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیا۔ عبد الرشید شیخ سر نے اپنے خطاب میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی انسانی زندگی میں اہمیت، نیز شجر کاری اور ماحولیات اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
اختتامی خطاب میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے حضرت محمدﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر بھرپور گفتگو کی۔ آپ نے معاشرے میں پھیلی ہوئی غلط رسموں اور برائیوں کو ختم کرنے، اپنی اولاد کے روشن مستقبل کی تشکیل، اور صاف و خوبصورت ماحول کے قیام کے لیے حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر طلبہ اور حاضرین کی رہنمائی بھی کی گئی۔
پروگرام کا انعقاد اسلم سر کی رہنمائی میں ثقافتی پروگرام انچارج حفیظ النساء مس اور دینیات شعبے کے انچارج رفعت مس نے کیا۔
پروگرام کی نظامت ثمیرہ مس نے انجام دیں، جبکہ اظہارِ تشکر حفیظ النساء مس نے پیش کیا۔
تقریب کی کامیابی کے لیے اسکول کے تمام اساتذہ رفعت بانو،جمیلہ بی،شگفتہ بی،صادق سر، آصف سر اور غیر تدریسی عملہ نے بھرپور تعاون کیا اور خصوصی کوششیں کیں۔
Comments
Post a Comment