سرکاری اردو گرلز ہائی اسکول بیدر کی طالبات میں یوسف رحیم بیدری کی کتابوں کے علاوہ انگریزی اور ارد وقواعد کی کتابیں تقسیم کی گئیں
بیدر۔ یکم ستمبر (راست) آج یکم ستمبر کو سرکاری اردو گرلزہائی اسکول بیدر میں انگریزی اور اردو قواعدپرمبنی تین اہم کتابوں کے علاوہ جناب یوسف رحیم بیدری کی کتابیں (۱) ماحولیات،سائنس اور اسلام کے نقطہ ء نظر سے (۲) شفاعت قرآن وحدیث کی روشنی میں (۳) میرنا غزل گڑو(کنڑااملامیں) (۴) دکنی (شعری مجموعہ) (۵) سرخاب (اردوشعری مجموعہ)(۶) چیں (افسانچوں کامجموعہ) وغیرہ 21طالبات میں تحفتاً تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر محمدیوسف رحیم بیدری نے اردوشاعری سے متعلق ابتدائی باتیں بھی تختہ ء سیاہ پر طالبات کو سمجھائیں۔اور کہاکہ شاعری میں بحر نہ ہوتو وہ ایک نثری شاعری ہوسکتی ہے لیکن اس کو مکمل شاعری کہنا مشکل ہوگا۔ طالبات کے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ پہلا شعر حضرت آدم علیہ السلام نے کہاتھاجو اماں حواکی جدائی پر کہاگیاتھا۔ اس موقع پرلیکچررس سوریہ کانت سنگھے، ڈاکٹر تاج الدین، حیدرعلی سوداگر ای سی اوبرائے دفتر BEOبیدر اور دیگر لیکچررس موجودتھے۔آخر میں پرنسپل جناب ہوڈگے گنڈپا نے بھی کلاس میں پہنچ کر طالبات کو پہننے کے لئے جوتوں سے متعلق ہدایت دی۔
Comments
Post a Comment