جی ایم مومن کالج اسٹڈی سینٹر کے طلبہ کی مضمون نویسی مقابلے میں نمایاں کامیابی۔


بھیونڈی : (عبدالعزیز انصار) ’پرافیٹ فار آل‘ (Prophet for All) مہم کے تحت عبدالحکیم انصاری اسٹڈی سینٹر اور بھیونڈی اسٹوڈنٹس ہیلپ فورم کے اشتراک سے گزشتہ دنوں بھیونڈی کے 16 اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ (بوائز) کے درمیان سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شریک ہر اسکول اور کالج سے ججز کی جانب سے تین بہترین مضامین کا انتخاب انعامات کے لیے کیا گیا۔
اس مقابلے میں جی ایم مومن کالج اسٹڈی سینٹر کے طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ طلبہ نے ’حیاتِ مبارکہ ﷺ کے اخلاقی پہلو‘ عنوان پر اپنے بہترین مضامین تحریر کیے۔ ججز کے فیصلے کے مطابق خان یوسف عبدالاحد، بی اے سال سوم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد ظہیر رجب علی اور شکیل احمد رجب علی، بی اے سال دوم نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے اسٹڈی سینٹر کا نام روشن کیا۔
مقابلے میں کامیاب طلبہ کو اتوار 30 اگست 2026ء کو عبدالحکیم انصاری اسٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انعامات سے نوازا گیا۔ صدرِ جلسہ مولانا حلیم اللہ قاسمی، مولانا اوصاف فلاحی، رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیَر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور دیگر معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
جی ایم مومن کالج اسٹڈی سینٹر کے طلبہ کی اس شاندار کامیابی پر اسٹڈی سینٹر کے ذمہ داران اور اساتذہ نے کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔