جامع مسجد ریکلگی میں 9 ستمبر کو عظیم الشان مرکزی جلسہ جشنِ عید میلاد النبی صلعم کا انعقاد: کامیابی کی تیاریاں عروج پر


​بیدر، 7/ ستمبر (نامہ نگار) جامع مسجد اہلِ سنت والجماعت ریکلگی، تعلقہ و ضلع بیدر میں مورخہ 9 ستمبر 2026ء، بروز چہارشنبہ، بعد نمازِ مغرب ایک عظیم الشان مرکزی جلسہ جشنِ عید میلاد النبی صلعم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس بابرکت اور پرنور جلسہ کو تاریخی اور مکمل طور پر کامیاب بنانے کے لیے تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔
 جناب ​سید اعجاز اللہ حسینی المعروف سید عامر حسینی صاحب، پروپرائٹر عامر میڈیکل بیدر نے اپنے ایک جاری کردہ صحافتی بیان میں اس بات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس مقدس
​جلسے میں مہمانِ خصوصی کے طور پر نامور عالمِ دین نجم المحدثین حضرت علامہ مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی، شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد خصوصی طور پر تشریف لائیں گے اور اپنا پُر مغز خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ بیدر کے معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، خطیب جامع مسجد و صدر نائب قاضی بیدر بحیثیتِ میزبان مقررِ  سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔
​پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوگا، جس کی سعادت محمد صابر نظامی حاصل کریں گے۔ حافظ محمد معین الدین نظامی حمدِ باری تعالیٰ پیش کریں گے، اور مولانا محمد سراج رضا نعتِ رسولِ مقبول صلعم کا نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ جلسہ کی نظامت کے فرائض مولانا حافظ و قاری محمد رفیق پٹیل نظامی، فاضل جامعہ نظامیہ انجام دیں گے، جبکہ حافظ و قاری محمد احمد باوزیر قادری شرفی، صاحبِ قبلہ منفرد انداز میں دف پر نعتِ رسولِ مقبول صلعم پیش کرکے سماں باندھیں گے۔
​جلسے  میں خواتین کے لیے پردے کا معقول و باوقار انتظام کیا گیا ہے اور تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے پرسکون ماحول میں طعام کا بہترین انتظام شامل ہے۔
​سید اعجاز اللہ حسینی المعروف سید عامر حسینی صاحب نے تمام عاشقانِ رسول اور سے پُرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اپنے احباب اور متعلقین کے ساتھ کثیر تعداد میں اس مرکزی جلسے میں شرکت کریں اور اس روح پرور جلسہ کو بھرپور طریقے سے کامیاب اور یادگار بنائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔