نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 6، مورسی, تعلقہ مورسی (ضلع امراؤتی) میں یومِ اساتذہ کا شاندار انعقاد - طلبہ نے نبھائے اساتذہ کے فرائض، تہنیتی کارڈز پیش کر کے دعائیں سمیٹیں۔


نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 6، مورسی, تعلقہ مورسی (ضلع امراؤتی) میں یومِ اساتذہ کا شاندار انعقاد - طلبہ نے نبھائے اساتذہ کے فرائض، تہنیتی کارڈز پیش کر کے دعائیں سمیٹیں۔

(نامہ نگار این ایس بیگ کی رپورٹ )
مقامی نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 6، مورسی (ضلع امرا ؤتی) میں ۵ ستمبر بظمن یومِ اساتذہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد بڑے ہی جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت اسکول کے صدر مدرس محمد صادق سر نے فرمائی۔
پروگرام کو دو مختلف اور یادگار مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا:
  پہلا مرحلہ (عملی تدریس): اس مرحلے میں اسکول کا مکمل نظم و نسق طلبہ کے زہر اہتمام کیا گیا۔۔ طلباءو طالبات نے اساتذہ کے کردار کو نبھاتے ہوئے تدریس کے فرائض کو نہایت با وقار طریقہ سے نبھایا۔استاد کے معزز پیشے کی باریکیوں اور ذمہ داریوں کا عملی تجربہ حاصل کیا۔

  دوسرا مرحلہ (ثقافتی و تہنیتی اجلاس): مختصر وقفے کے بعد تقریب کے دوسرے مرحلے کا آغاز ایک پُروقار اسٹیج پروگرام کے ساتھ ہوا۔ اس اجلاس کی شاندار نظامت اعجاز علی نے انجام دی، جبکہ نزہت باجی اور سلمہ باجی نے طلبہ کی عمدہ نگرانی اور رہنمائی فرمائیں۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز کلام ربانی کی آیات سے کیا گیا۔ بارگاہِ خداوندی میں حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی۔نعت خوانی خوب صورت اور پر سو ز آواز فضاؤں میں گونجنے لگی۔ بعد ازاں بچوں نے اساتذہ کی عظمت کے اعتراف میں پرمغزز طریقے سے تقاریر، دلفریب گیت اور خوبصورت اشعار پیش کیے۔
اس موقع پر طلبہ نےاپنے اساتذہ کے لیے خود سے تیار کردہ نہایت ہی دلکش اور خوش رنگ تہنیت نامے تیار کرکے اساتذہ کی خدمت میں پیش کیے اور ان سے دعائیں حاصل کیں۔ اساتذہ نے بچوں کی اس محبت اور خلوص کو سراہتے ہوئے ان کی رہنمائی کی اور ان کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔
اسی نہج پر اسکول سیکشن "ب" سیکشن میں بھی یوم اساتذہ کی تقریب قمر اقبال سر اور فہیم قمر سر کی رہنمائی میں کامیاب طریقے سے منائی گئی ۔
آخر میں اسکول کے صدر مدرس محمد صادق سر نے اپنے صدارتی کلمات میں اساتذہ کی خدمات پر روشنی ڈالی، بچوں کی شاندار کارکردگی اور انتظامی صلاحیتوں کی بھرپور ستائش کی۔ رسمی طور پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔ تقریب اپنے شاندار انتظامات اور پُراثر لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔